اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور اور ہسپانوی وزیرخارجہ کو بھارت کے غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر ہسپانوی وزیرخارجہ ہوزے مینویل البریز سے رابطوں کے دوران انہیں خطے کی صورتحال اور بھارت کی جانب سے کیے جانے والے غیرقانونی اقدامات سے آگاہ کیا،۔
محمد اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بدھ کو ملاقات کی اور حالیہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثنا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اسپین کے وزیر خارجہ و یورپی یونین و تعاون کے وزیر ہوزے مینویل البریز سے رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے اسپین کے وزیرخارجہ کو حالیہ علاقائی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارتی پروپیگنڈا اور پاکستان کے خلاف غیر قانونی یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنا بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔
اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تیاری سے بھی آگاہ کیا۔
ہسپانوی وزیر خارجہ نے معاملے کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی خواہش کو سراہتے ہوئے شفاف تحقیقات کے لیے اس کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی دونوں فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھارت پاک بھارت کشیدگی پاکستان پہلگام فالس فلیگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھارت پاک بھارت کشیدگی پاکستان پہلگام فالس فلیگ کی ناظم الامور کے لیے پاکستان اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
نائب وزیراعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، ٹیرف پر بات چیت
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور بشمول ٹیرف پر تبادلہ خیال کیا کیا گیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈارنے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ رابطوں کو فروغ دینے اور عوام سے عوام کے تبادلے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں نے مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دورے کرنے پر اتفاق کیا دونوں رہنماؤں کاسنگین انسانی بحران اور اسرائیل کی جاری جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ فریقین نے فلسطینی عوام اور منصفانہ مقصد کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں اسحاق ڈار اور مارکوروبیو نے دو طرفہ،علاقائی اور عالمی امور بشمول ٹیرف پرتبادلہ خیال کیا۔