لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام فورذا روما فارما سیوٹیکل گروپ آف کمپنیز نے کیا تھا۔تقریب میں ازبکستان،قازکستان،تاجکستان اور افغانستان کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔

سی ای او فورذا روما فارما سیوٹیکل گروپ آف کمپنیز ڈاکٹر محمد وقارخان نے فارما سیوٹیکل سیکٹر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے بتایا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فارما سیوٹیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔

(جاری ہے)

قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 130ایکڑ رقبے پر فارما سیوٹیکل ویلی بنائی جائے گی۔فارما سیوٹیکل اہم سیکٹر ہے اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ پنجاب میں پہلے سے موجود فارما سیوٹیکل انڈسٹری بھرپور پیدا وار دے رہی ہے تاہم پنجاب میں نئی انڈسٹری بھی لگ رہی ہے،پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر فراہم کیا گیا ہے۔

خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں اور یہاں سرمایہ کاری پر10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کرنے کی سہولت موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور بہترین وقت ہے،پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مقام بن گیا ہے،اس لئے غیر ملکی سرمایہ کار سرمایہ کاری کے لئے پنجاب کو ترجیح دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے۔سرمایہ کاری اور تجارت کے کوآرڈینیٹر ندیم پہلوان، کمپنی کے ایم ڈی،ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب میں سرمایہ کاری چوہدری شافع حسین غیر ملکی سرمایہ سرمایہ کاروں

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار