وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کاروباری برادری اپنا لوہا منوا رہی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایف بی آر اصلاحات میں سرمایہ کاروں کی شمولیت اور مواقع پر اجلاس ہوا۔

اجلاس کو ایف بی آر میں ڈیجیٹل اصلاحات کے مختلف مراحل اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر آئی ٹی، سیکریٹری جنرل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن بھی شریک تھے۔

بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیز کے سی ای او اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی پاکستانی معیشت کو نئی شکل دے رہی ہے، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی پاکستانی معیشت کو نئی شکل دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کےلیے خصوصی ویبینار کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی قوم میں ملکی اور عالمی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی صلاحیت ہے، پاکستان میں آئی ٹی سمیت ہر شعبے میں دنیا کے بہترین ماہرین موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ماہرین کو صلاحیتوں کے مطابق موقع دیا جائے تو وہ بہترین نتائج دے سکتے ہیں، آئی ٹی اور دیگر سیکٹرز میں اصلاحات میں سرمایہ کار برادری کی شمولیت کو ترجیح دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار کے ذریعے ہمیں دیرپا، بہتر اور پائیدار نتائج حاصل ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رہی ہے آئی ٹی

پڑھیں:

دو دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ، وزیراعظم

زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے
11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے ۔ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 11سے زائد ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے ، پنجاب میں آئی ٹی کے شعبہ میں بہت ترقی ہوئی ہے ، ہونہار طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس دیئے گئے ، پورے پاکستان میں آئی ٹی پارکس بنا رہے ہیں، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی کے شعبہ میں اسکلز ٹریننگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی میں نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے ، زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے ۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، یقین دلاتا ہوں آئی ٹی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا کہ ڈی ایف ڈی آئی فورم ڈیجیٹل سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع فراہم کر رہے ہیں، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے بھرپوراستفادہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، 42 دن میں 146 محکموں کو 2 سال کی قلیل مدت میں ڈیجیٹائزڈ کیا گیا ہے ، ڈیجیٹل اکانومی کے تحت اقتصادی شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے ، رواں سال آئی ٹی کے شعبے میں 3 لاکھ نوجوانوں کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل گورننس اور ڈیجیٹل سوسائٹی تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہیں، ملک میں متعدد ٹیکنالوجی پارکس بھی قائم کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن دیماہ الیحییٰ کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے پر خوشی ہے ، کانفرنس پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لئے ایک کاوش ہے ، پاکستان کی مدبرانہ قیادت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کاروباری اداروں میں تبدیل ہو چکی پاکستانی یونیورسٹیاں
  • پاکستان ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • دو دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ، وزیراعظم
  • وزیراعظم کا انتونیو گوتریس سے رابطہ، بھارتی الزامات بے بنیاد، مہم جوئی کی صورت میں اپنا دفاع کریں گے، شہباز شریف
  • ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں،شہباز شریف
  • ڈیجیٹل دنیا نے معجزے کیے ہیں: شہباز شریف
  • سندھ حکومت کی اپیل پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب
  • عمر ایوب نے شہباز شریف کو بزدل وزیراعظم قرار دے دیا
  • سندھ کی درخواست پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی اجلاس آج طلب کرلیا، شرجیل میمن