پاکستان ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کیلیے موزوں ترین مارکیٹ ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 24 کروڑ لوگوں پر مشتمل پاکستانی معیشت ڈیجیٹل اسٹارٹ اَپس اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے خطے کی موزوں ترین مارکیٹ ہے۔
ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیمہ بنت یحییٰ الیحی سے ملاقات کے دوران گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جدید ٹیکنالوجی کے سرمایہ کار اور پالیسی سازوں کا پاکستان میں جمع ہونا، خطے میں پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے جسے ڈیجیٹل ہنر و تربیت سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیاں اور سرمایہ کاروں کی دی جانے والی سہولیات کا مقصد ملک میں سرمائے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں جو نوجوان افرادی قوت کو اپنی توانائیوں کو صحیح سمت میں بروئے کار لانے اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی سے معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں معاونت کریں گے۔
پاکستان ائیر فورس کی بروقت کارروائی،بھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی اب کوئی معمولی رجحان نہیں بلکہ ایک ایسا انقلاب ہے جو معیشتوں کو نئی شکل دے رہا ہے۔ حکومت عالمی سطح پر وقوع پذیر ہونے والی ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ پاکستان کو ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا یہ فورم، آج کی شاندار تقریب اور بین الاقومی شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں قائدانہ کردار کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیمہ بنت یحییٰ الیحی نے پاکستان میں پہلے ڈیجیٹل شعبے کے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے فورم کے پہلے اجلاس میں شرکت انتہائی اعزاز کی بات ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، مشیر وزیرِ اعظم سید توقیر شاہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
دوسری جانب، وزیراعظم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے معروف سرمایہ کاروں کی ملاقات بھی ہوئی۔
کشیدہ حالات کے پیش نظر پاکستانی فضائی حدود کی کڑی نگرانی ،نئی ہدایت جاری
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی 29-30 اپریل کو منعقد ہونے والے پاکستان کے پہلے ’’ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم 2025‘‘ میں شرکت کرنے والی معروف انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے وزیرِ اعظم ہاوس اسلام اباد میں ملاقات ہوئی۔
تمام معزز سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی کا آغاز کر رہا ہے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےاساتذہ کی سنی گئی
وزیرِ اعظم نے فورم کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان میں کمپنیوں کی جانب سے 700 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی صلاحیتوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے ٹیکنالوجی، فنانس اور جدت کا علاقائی مرکز بننے کے پاکستان کے وژن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آنے والے مندوبین کو جاری ریگولیٹری اصلاحات، مالیاتی ترغیبات اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے جاری حکومتی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان کے ساتھ طویل مدتی، باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے بین الاقوامی شہرت یافتہ آئی ٹی ایگزیکٹوز کے ساتھ بات چیت کے دوران پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی ملازمتوں کے لیے تیار کرنے کے لیے اے آئی اور ڈیٹا سائنس کی تعلیم کے اقدامات پر ان کے ساتھ تعاون کی حکومت پاکستان کی خواہش سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں روسفٹ کے جبار رحیم خان جنہوں نے 500 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، sAi وینچر کیپیٹل کے طحہٰ نسیم اور احسن جمیل جنہوں نے 100 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، مشرق بینک کے فرنینڈو موریلو اور محمد ہمایوں سجاد جنہوں نے 30 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا اور Mindhyve.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملین امریکی ڈالر کی کی سرمایہ کاری کا کاری کا اعلان کیا سرمایہ کاری کے اعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں انہوں نے جنہوں نے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
کیریبین جزائر: سرمایہ کاری کے بدلے شہریت، پاسپورٹ اور ویزا فری دنیا
مشرقی کیریبین کے 5 جزائر اینٹیگوا و باربوڈا، ڈومینیکا، گریناڈا، سینٹ کٹس اورسینٹ لوشیا، اب صرف سیاحت کے لیے نہیں بلکہ شہریت اور عالمی سفرکی آسانی کے باعث بھی دنیا بھر کے مالدار افراد کی توجہ کا مرکزبن چکے ہیں۔
ان ممالک نے 2 لاکھ ڈالر (قریباً 5 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے) یا اس سے زائد کی سرمایہ کاری کے بدلے میں شہریت فراہم کرنے کی اسکیمیں متعارف کر رکھی ہیں، جن کے تحت پاسپورٹ حاصل کرکے برطانیہ، یورپ کے شینگن زون سمیت 150 سے زائد ممالک کا ویزا فری سفرممکن ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سب سے بڑی تعداد امریکی باشندوں کی ہے، جو اپنے ملک میں سیاسی اور سماجی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث متبادل شہریت کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ برطانوی فرم ہینلی اینڈ پارٹنرز کے مطابق 2024 اور 2025 میں شہریت کے حصول کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ رہی۔
ڈومینک وولیک، جو اس فرم سے منسلک ہیں، کا کہنا ہے کہ کیریبین پاسپورٹ بہت سے افراد کے لیے ایک بیک اپ پلان بن چکا ہے۔ کچھ لوگ سیکیورٹی، کچھ سیاسی غیر جانب داری، اور کچھ سفری آسانی کے لیے یہ پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
یہ اسکیمیں نہ صرف سرمایہ کاروں کو دوسری شہریت کی اجازت دیتی ہیں بلکہ انہیں طویل المدتی رہائش کی کوئی پابندی بھی عائد نہیں کرتی۔ چند ممالک تو نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ میں چندہ دے کر بھی پاسپورٹ جاری کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان، بنگلہ دیش ویزا فری معاہدہ، بھارت کو پریشانی کیوں لاحق ہوئی؟
تاہم بین الاقوامی سطح پر ان اسکیموں پر تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ یورپی یونین اور امریکا دونوں اس امر پر متنبہ کر چکے ہیں کہ نگرانی کے فقدان کے باعث مالی جرائم میں ملوث یا ٹیکس چور افراد ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے ویزا فری انٹری کی سہولت محدود کیے جانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
دوسری جانب متعلقہ جزائر کے وزرائے اعظم نے اپنے شہریت پروگراموں کو شفاف قرار دیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ اسکیمیں معیشت کو سہارا دینے کا ذریعہ ہیں۔ بین الاقوامی دباؤ کے باعث اب ایک نیا ریگولیٹری ادارہ بھی قائم کیا گیا ہے جو ان اسکیموں کی نگرانی کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اینٹیگوا و باربوڈا، ڈومینیکا، سینٹ کٹس سینٹ لوشیا کیریبین جزائر گریناڈا،