پاکستان ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے اور ہم اسے خطے میں ٹیکنالوجی، فنانس اور اختراع کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (DFDI) فورم 2025 میں شرکت کرنے والے معروف عالمی آئی ٹی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے فورم کی افتتاحی تقریب کے دوران 700 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی صلاحیتوں پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے شرکا کو حکومتی ریگولیٹری اصلاحات، مالیاتی ترغیبات اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی روزگار کے لیے تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیٹا سائنس جیسے شعبوں میں تعلیم و تربیت کے اقدامات پر عالمی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کی خواہاں ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا
وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو مکمل حکومتی تعاون کا یقین دلاتے ہوئے طویل المدتی، باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں روسفٹ کے جبار رحیم خان نے 500 ملین ڈالر، sAi وینچر کیپیٹل کے طحہٰ نسیم اور احسن جمیل نے 100 ملین ڈالر، مشرق بینک کے فرنینڈو موریلو اور محمد ہمایوں سجاد نے 30 ملین ڈالر جبکہ Mindhyve.
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلیکام شزہ فاطمہ خواجہ اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کے لیے
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 24 اکتوبر 2025 تک 14.47 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 19.69 ارب ڈالر ہیں۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$19.69 billion as of October 24, 2025.
For details: https://t.co/WpSgomnd3v
#SBPReserves pic.twitter.com/aRQv0SeRlx
— SBP (@StateBank_Pak) October 30, 2025
مذکورہ ذخائر میں سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر 5.22 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 اکتوبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
اس حالیہ اضافے کے زر مبادلہ کے ذخائر 14,471.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔
گزشتہ ہفتے بھی اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 14 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک پاکستان ذخائر زرمبادلہ