غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار بنانے پر دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف جہاں دنیا بھر میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں وہیں بھوک کے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر مصری شہریوں نے ’سمندر سے سمندر‘ کی ایک مہم شروع کی جس کے تحت غزہ کے لوگوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔

اس مہم کے تحت مصر کے شہری پلاسٹک کی بوتلوں میں چاول، دالیں اور گندم وغیرہ بھر کر اس امید سے بحیرہ روم میں ڈال رہے ہیں کہ یہ بوتلیں غزہ کے ساحل تک پہنچ جائیں۔

اب غزہ سے ایک جذباتی منظر سامنے آیا جب ایک فلسطینی شہری نے ایک پلاسٹک کی بوتل میں دالیں پا کر اظہارِ تشکر کیا۔ فلسطینی شخص نے وہ لمحہ ریکارڈ کیا جب اُسے سمندر میں بہتی ایک بوتل ملی جس میں تھوڑی سی دال تھی اور اس نے سمندر میں یہ بوتل پھینکنے والے مصری شخص کا شکریہ ادا کیا۔

بعد أن رُميت في البحر بأمل الوصول إلى #غزة.

. فلسطيني يوثق فرحته بالعثور على قنينة فيها كمية بسيطة من العدس ويشكر مَن أرسلها مِن #مصر كحلّ بديل لكسر الحصار عن القطاع.#تفاعل ليصل إليك كل جديد pic.twitter.com/a58IhVHTxs

— TRT عربي (@TRTArabi) July 27, 2025

 یہ بوتل ایک مصری شخص نے 23 جولائی کو سمندر میں اس نیت سے پھینکی تھی کہ محصور فلسطینیوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔ ان بوتلوں میں اناج اور آٹا شامل تھا، جو اسرائیلی محاصرے کے شکار لوگوں سے اظہارِ یکجہتی کی علامت تھیں۔

مصر کے شہریوں کے اس منفرد اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا گیا۔ اگرچہ یہ عمل علامتی نوعیت کا تھا، لیکن ان بوتلوں کا غزہ کے ساحلوں تک پہنچنا امید کی ایک نئی لہر لے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیگر افراد کو بھی ایسی بوتلیں ملی ہیں، جن میں چاول یا آٹا موجود تھا۔

مصر سے غزہ بھیجی جانے والی خشک راشن سے بھری بوتلیں، جو سمندر کے راستے روانہ کی گئی تھیں، بالآخر غزہ کے ساحل تک پہنچنے لگیں۔ pic.twitter.com/cmOsZ4WCt5

— Haroon ul Rasheed (@Haroonn_natamam) July 28, 2025

 ویڈیوز دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بے شک وہ اللہ ہی ہے جو نا ممکن کو ممکن بنا دیتا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ نیک نیت کے ساتھ کیا گیا عمل اپنے مقصد تک پہنچ گیا، یہ نیکی کی ایک عظیم مثال ہے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ نیت خالص ہو تو اللہ راستے بنا دیتا ہے۔

نیت خالص ہو تو اللہ راستے بنا دیتا ہے…

مصری نوجوان نے جو دال بھری بوتلیں سمندر میں ڈالی تھی
غزہ کا ماہی گیر وہی بوتلیں لے آیا…
اللہ نے اخلاص ضائع نہ جانے دیا ???? pic.twitter.com/wa5n8RgbDA

— احسنی صاحب (@a_sab_jui) July 27, 2025

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کے باعث غزہ میں کئی ماہ سے امداد ٹرک داخل نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کی منظور شدہ دنیا کی سب سے بڑی غذائی نگرانی کرنے والی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط اب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے اور اگر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے اداروں کو فوری اور بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی نہ دی گئی، تو اس تباہی کو روکا نہیں جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

غزہ فلسطین اناج فلسطین میں قحط مصر سے پھینکی گئی بوتلیں مصریہ نوجوان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فلسطین اناج فلسطین میں قحط مصریہ نوجوان غزہ کے

پڑھیں:

یمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی

یمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ یمن کے ساحل پر چار سے پانچ انٹرنیٹ کیبل کٹی ہیں، پاکستان کو آنے والی دو کیبلز متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سلو ہے، کیبلز کی بحالی میں چار سے پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ کیبلز کی بحالی کیلئے خصوصی کشتیاں چاہئیں ہوتی ہیں، تین مزید کیبلز 12 سے 18 ماہ میں آجائیں گی، تینوں کیبلز پاکستان کی یورپ سے کنیکٹوٹی کریں گی، تین کیبلز کو پاکستان لانے کیلئے معاہدے ہوچکے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ یمن کے ساحل پر بہت سی سب میرین کیبل کٹی ہیں،

ایک یا دو نہیں چار سے پانج کیبل کٹی ہیں، یمن کی صورتحال کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے، پاکستان کو آنے والی دو کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کمپنیوں نے بینڈوتھ کو متبادل روڈ پر منتقل کیا ہے، کیبلز کی بحالی میں چار سے پانچ ہفتے لگ سکتے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا ہے کہ کیبلز کی بحالی کیلئے خصوصی کشتیاں چاہئیں ہوتی ہیں، تین مزید کیبلز 12 سے 18 ماہ میں آجائیں گی، تینوں کیبلز پاکستان کی یورپ سے کنیکٹوٹی کریں گی، تین کیبلز کو پاکستان لانے کیلئے معاہدے ہوچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر سعودیہ سے معاہدے کی تیاری و تکمیل میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار ہے دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت کی سخت ایس او پیز جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ’انصاف کے دروازے بند اور میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ہے عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خط TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • گھوٹکی میں سیلاب، 60 سالہ خاتون ہنر کی بدولت اپنے بچوں کا سہارا بن گئیں
  • عمران خان کی بہنوں کی پھرتیاں‘ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے پہنچ گئیں
  • یمن کے ساحل پر پانچ انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے ملکی انٹرنیٹ متاثر ہے، سیکریٹری آئی ٹی
  • ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے آئوٹ ،دوسرے رائونڈ میں باہرہوگئے
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام
  • فلسطینی نوجوان کی غیر معمولی ہجرت ، جیٹ اسکی پر سمندر پار اٹلی پہنچ گیا
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ماسکو پہنچ گئیں۔
  •  آسٹریلیا : سطح سمندر بلند ہونے سے 15 لاکھ افراد خطرات کا شکار