تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ پانچ روزہ سرحدی جھڑپ کے بعد ابتدائی معاشی نقصان کا تخمینہ 10 ارب بھات (تقریباً 300 ملین ڈالر) لگایا ہے۔ تھائی وزیر خزانہ پچائی چونہاوجیرا نے بتایا کہ اصل معاشی نقصان اس سے کہیں زیادہ ہوسکتا ہے۔

حکومت نے فوری امداد اور معیشت کو سہارا دینے کے لیے 25 ارب بھات (تقریباً 771 ملین ڈالر) کا ابتدائی بجٹ مختص کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس رقم سے متاثرہ علاقوں میں تعمیراتی کام، مکانات کی مرمت، اور دیگر بحالی کے کام کیے جائیں گے۔

سرکاری بینکوں نے متاثرہ افراد کے لیے قرض ادائیگی مؤخر، کم شرح سود پر قرض، فیس معافی، اور ری فنانسنگ سہولیات کا اعلان کیا ہے۔

ٹیکس میں ریلیف کے تحت گھروں کی مرمت پر 1 لاکھ بھات اور گاڑیوں کی مرمت پر 30 ہزار بھات کی ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔ ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

حکومت نے ہر متاثرہ صوبے کے لیے 100 ملین بھات بھی مختص کیے ہیں تاکہ مقامی سطح پر فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع کئی دہائیوں سے چلا آ رہا ہے، جو مئی کے آخر میں ایک کمبوڈین فوجی کی ہلاکت کے بعد شدت اختیار کر گیا۔ دونوں جانب سے توپ خانے اور راکٹوں کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

13 کمبوڈین شہری (8 عام شہری، 5 فوجی) اور 20 تھائی باشندے (13 شہری، 7 فوجی) ہلاک ہوئے۔

28 جولائی کو ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی ثالثی سے فوری جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا، جسے امریکا اور چین کی حمایت بھی حاصل تھی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسپین کا بڑا فیصلہ: اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ

میڈرڈ: اسپین نے اسرائیلی ہتھیاروں کی ایک بڑی ڈیل منسوخ کر دی ہے جس کی مالیت تقریباً 70 کروڑ یورو (825 ملین ڈالر) تھی۔ یہ معاہدہ اسرائیلی کمپنی ایل بٹ سسٹمز کے ڈیزائن کردہ راکٹ لانچر سسٹمز کی خریداری کے لیے کیا گیا تھا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسپین کے وزیرِاعظم پیدرو سانچیز نے اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی خرید و فروخت پر مکمل قانونی پابندی عائد کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ 12 SILAM راکٹ لانچر سسٹمز کی خریداری پر مشتمل تھا، جو اسرائیلی پلیٹ فارم PULS پر مبنی ہیں۔ معاہدہ منسوخی کی تصدیق 9 ستمبر کو اسپین کے سرکاری پبلک کنٹریکٹس پلیٹ فارم پر کی گئی۔

اسپین کی بائیں بازو کی حکومت نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو ’’نسل کشی‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہتھیاروں کی تجارت روک کر اس عمل کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


 

متعلقہ مضامین

  • سیلاب زدگان کی فوری امداد
  • اقوام متحدہ: 2026 کے مجوزہ بجٹ میں اصلاحات اور 500 ملین ڈالر کٹوتیاں
  • سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
  • پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • اسپین نے اسرائیل سے 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا
  • اسپین کا بڑا فیصلہ: اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ
  • ایشیا کپ، کس کھلاڑی نے ایونٹ کی انعامی رقم سے بھی 8 گنا مہنگی گھڑی پہنی؟
  • اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کے اسلحہ معاہدے منسوخ کر دیے