کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پہلا واقعہ قصبہ کالونی نمبر 2 میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت عبدالخالق کے نام سے کی گئی ہے جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کی وجوہات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
دوسرا واقعہ سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی کے علاقے میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے 40 سالہ نوید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دکاندار اور گاہک شامل ہیں۔