اسائلم کیسے لیا جاتا ہے، پاکستانی شہری اس کے سب سے زیادہ خواہاں کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
دنیا بھر میں سیاسی پناہ (اسائلم) کے لیے درخواست دینے والے افراد کی فہرست میں پاکستانی شہری اب پہلے نمبر پر آچکے ہیں اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ صرف برطانیہ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ سے سب سے زیادہ ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد میں بھی پاکستانی سرفہرست ہیں۔
اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عدنان پراچہ کے مطابق پچھلے 3 برسوں کے دوران پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ضرور دکھائی دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود بیرون ملک، خاص طور پر برطانیہ میں اسائلم لینے والوں میں پاکستانی شہریوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ منسوخ
عدنان پراچہ کہتے ہیں کہ زیادہ تر افراد تمام قانونی دستاویزات کے ساتھ بیرون ملک جاتے ہیں مگر اس کے لیے غیرقانونی راستہ بھی اختیار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ وزٹ ویزا پر جا کر اسائلم کے لیے درخواست دے دیتے ہیں۔ ان درخواستوں کی بنیاد مختلف ہو سکتی ہے جیسے کہ سیاسی عدم تحفظ، مذہبی امتیاز یا ذاتی دشمنی جیسے خطرات۔
عدنان پراچہ نے زور دیا کہ ان افراد کو روکنے کے لیے پاکستان میں بہتر روزگار، مناسب تنخواہیں اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ افراد ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ جب تک ان کے لیے متبادل مواقع پیدا نہیں کیے جائیں گے غیرقانونی طریقے اختیار کیے جاتے رہیں گے۔
اسائلم کیسے لیا جاتا ہے؟عدنان پراچہ نے بتایا کہ کسی بھی ملک میں اسائلم کی درخواست تب دی جاتی ہے جب درخواست گزار یہ ثابت کرے کہ اسے اپنے وطن واپس جانے کی صورت میں جان، آزادی یا دیگر بنیادی حقوق کو خطرہ ہے۔
مزید پڑھیے: یورپی یونین نے سیاسی پناہ کے قوانین سخت کر دیے
انہوں نے کہا کہ یہ خطرات سیاسی نظریات، مذہب، نسلی تعصب یا ذاتی دشمنی کی بنیاد پر ہو سکتے ہیں۔ متعلقہ ملک کی حکومت اس درخواست کو اپنے قوانین کے مطابق پرکھتی ہے اور اگر دلائل معقول ہوں تو اسائلم منظور کر لیا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسائلم اسائلم اور پاکستانی اسائلم کیسے لیتے ہیں اسائلم میں پاکستان آگے برطانیہ سیاسی پناہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسائلم اور پاکستانی اسائلم کیسے لیتے ہیں اسائلم میں پاکستان ا گے برطانیہ سیاسی پناہ عدنان پراچہ سیاسی پناہ اسائلم کی جاتا ہے کے لیے
پڑھیں:
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم کے 2 شہری جاں بحق
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی اور کرم سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تھانہ گلبہار کے علاقہ قادر آباد نہر کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کراچی اور قبائلی ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کردیا جبکہ چلتی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود قادر آباد نہر کے قریب فائرنگ سے وزیر رحمان ولد تور گل ساکن ضلع اپر کرم اور شہباز خان ولد نظر جان، محلہ اعظم ٹاؤن محمود آباد کراچی لگ کر جان بحق ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا۔ مقتولین موٹرکار میں جا رہے تھے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ مقتولین کے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے۔