ریکوڈک منصوبے کیلیے 6.4 ارب ڈالر کا فنانشنل کلوژر آئندہ ماہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
ریکوڈک منصوبے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کا فنانشنل کلوژر آئندہ ماہ ہوگا جبکہ عالمی شراکت داروں سے قرض کی موڈیلیٹیز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یو ایس ایگزم بینک، یو کے ایگزم بینک، عالمی بینک، وفاق، بلوچستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی فنانشل کلوژر میں شامل ہیں۔
فنانشل کلوژر کے بعد سرمایہ کاری کا رخ پاکستان کی جانب سے بڑھے گا۔ عالمی مالیاتی شراکت داروں سے تقریباً 3 ارب ڈالر کا پلان ہے۔
ریکوڈک منصوبے کے لیے 3.
فنانشل کلوژر مکمل ہونے پر تقریباً 3 سال تک پروڈکشن شروع ہو سکے گی، پروڈکشن کے پہلے سال وفاق اور بلوچستان کو 3 ارب ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے۔
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی، اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے 7.5 ملین کویتی دینار (25 ملین ڈالر) ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے، انہوں نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کیلیے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔