2025-11-02@20:50:48 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«عبداللطیف چترالی»:

    پشاور: رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے ضمنی الیکشن روک دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعی پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، جس میں عدالت نے این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن روک دیا۔ دورانِ سماعت وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ  نے عدالت کو بتایا کہ عبدالاکبر چترالی کو اے ٹی سی عدالت سے سزا سنائی گئی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل کیا اور اب حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ درخواست گزار نے گرفتاری دے دی ہے، ان کی سزا کے خلاف اپیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن )9 مئی مقدمات میں سزا یافتہ تحریک انصاف کے سابق این ایم اے عبداللطیف چترالی نے گرفتاری دے دی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو نے عبدالطیف چترالی کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔جج طاہر عباس سپرا نے ملزم کے سرنڈر کرنے پر ریمارکس دیے کہ لطیف صاحب آپ نے بلاوجہ اتنی دیر کردی مگر بہت اچھا کیا جو یہاں پیش ہوگئے۔جمعہ کوانسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عبداللطیف چترالی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ عبداللطیف چترالی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ متعلقہ عدالت میں...
    اسلام آباد: 9 مئی کیسز میں سزا پانے والے سابق ایم این اے عبداللطیف چترالی نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سرنڈر کردیا، جج نے انہیں جیل بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عبداللطیف چترالی کی جانب سے سرنڈر کرنے کے حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت میں سرنڈر کیا جائے اس لیے عبداللطیف چترالی نے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 میں گرفتاری پیش کی ہے۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ لطیف صاحب! آپ نے ایویں دیر کردی، یہ بھی اچھا ہے پیش ہوگئے۔ عدالت نے عبداللطیف چترالی کو سزا پر عمل درآمد کے لیے جیل منتقل کرنے کا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ وقائع نگار) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے چیف جسٹس کو خط ارسال کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔ 9 مئی کے مقدمات انصاف کے بجائے سیاسی انتقام کا شکار ہو چکے ہیں۔ عدالتی کارروائیاں جلد بازی اور دباؤ کے تحت کی جا رہی ہیں۔ ملک میں آئین اور عالمی قوانین مد نظر رکھے جائیں۔ جھوٹے مقدمات، زبردستی اعتراف اور سیاسی انتقام کی فضا عدلیہ کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہے۔ عدلیہ کو ڈھال بنے انصاف نظر آنا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس سے 6 نکاتی اصلاحاتی اقدامات پر فوری...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے9 مئی کے کیس میں سزایافتہ پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیتے ہوئے انکی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس پر سماعت کی، انکے وکیل کمیشن میں پیش ہوئے۔ ممبر خیبر پختوانخوا نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ دوسال سے زائد سزا پرممبر نااہل ہوگا، ڈی جی لاء کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو سزایافتہ کیخلاف درخواستیں سننے کی ضرورت نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپکا مطلب ہے انکے خلاف ریفرنس یا درخواست سننے کی ضرورت نہیں؟ کمیشن کو موصول شدہ فیصلے پر عملدرآمد کرنا...
    عبداللطیف چترالی ۔ فوٹو فائل این اے ون چترال سے رکنِ قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 9 مئی کیسز میں سزا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بھچر، PTI سینیٹر اعجاز چوہدری اور MNA احمد چٹھہ نااہل قراراسلام آباد، لاہور الیکشن کمیشن نے 9مئی کیسز میں... عبداللطیف چترالی کو 9 مئی کے واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فیصلہ سنانے کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال کی نشست خالی قرار دے دی۔
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کر دیا، حلقہ این اے ون چترال سے عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عبداللطیف چترالی کو 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نا اہل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو آرٹیکل 63 (ون) (ایچ) کے تحت نااہل کیا۔ قبل ازیں، الیکشن کمیشن نے آج عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ وکیل صفائی فضل الرحمان نے دلائل دیے کہ عبداللطیف کے شریک ملزمان کی حد تک...
    الیکشن کمیشن نے ایم این اے عبداللطیف چترالی کو نا اہل قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال سے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نا اہل کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی کو آرٹیکل 63 (ون)ایچ کے تحت نااہل کیا۔قبل ازیں، الیکشن کمیشن نے آج عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔وکیل صفائی فضل الرحمن نے دلائل دیے...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews الیکشن کمیشن عبداللطیف چترالی ممبر قومی اسمبلی نااہل قرار وی نیوز
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری، محمد احمد چھٹہ اور احمد خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزا سنائی۔  ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا عدالت کی جانب سے دی گئی سزا ابھی تک برقرار ہے، اس فیصلے کو عدالت کی طرف سے کالعدم نہیں کیا گیا۔عبداللطیف چترالی کا کیس مختلف ہے، عبداللطیف چترالی اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں گئے، انکے شریک ملزم عدالت میں گئے۔ عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم کیا، عدالت نے عبداللطیف چترالی کیس کے شریک ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عبداللطیف چترالی اس...
۱