الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری، محمد احمد چھٹہ اور احمد خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزا سنائی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا عدالت کی جانب سے دی گئی سزا ابھی تک برقرار ہے، اس فیصلے کو عدالت کی طرف سے کالعدم نہیں کیا گیا۔عبداللطیف چترالی کا کیس مختلف ہے، عبداللطیف چترالی اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں گئے، انکے شریک ملزم عدالت میں گئے۔ عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم کیا، عدالت نے عبداللطیف چترالی کیس کے شریک ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عبداللطیف چترالی اس اپیل میں نہیں گئے اس لیے انکو نوٹس کیا گیا۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اعجاز چوہدری : فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے، اعجاز چوہدری آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت رکن سینیٹ رہنے کے اہل نہیں رہے۔