سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم پی اے احمد بھچر اور ایم این اے احمد چٹھہ نااہل قرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ اعجاز چوہدری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اعجاز چوہدری آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت رکن سینیٹ رہنےکے اہل نہیں رہے۔
چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!
الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے احمد چٹھہ اور احمد خان بھچرکو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق احمد چٹھہ این اے 66 وزیرآباد اور احمد خان بھچر پی پی87 میانوالی سے منتخب ارکان اسمبلی تھے۔الیکشن کمیشن نے تینوں سیاستدانوں کی سیٹیں خالی قرار دے دیں
پنجاب اسمبلی میں خالد نثار ڈوگر نے مسلم لیگ حسان ریاض پر حملہ کردیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اعجاز چوہدری احمد چٹھہ
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت جمہوریت داؤ پر لگی ہوئی ہے، ہمارے ارکان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا، یہ جانے بغیر کہ اے ٹی سی سرگودھا کی سزا قانونی طور پر درست ہے بھی یا نہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے محمد احمد چٹھہ اور احمد خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی،
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے جمہوریت اس وقت داؤ پر لگی ہے، ہم مسلسل کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کےحوالے سے متعصب ہے، یہ نوٹیفکیشن ہمارے موقف کو ایک مرتبہ پھر واضح کرتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایم این اے احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب احمد بچھر کو نا اہل کر دیا گیا، چترال سے ہمارے ممبر اسمبلی عبداللطیف کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سزا سنائی، الیکشن کمیشن نے نااہلی کے سوال پر نوٹس کیا اورکیس کی سماعت29 جولائی کو ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن اور انصاف کے عمل میں دہرا معیار ہے۔