2025-04-29@07:49:24 GMT
تلاش کی گنتی: 2436

«نواب یوسف»:

    انڈیا کے  زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
    تصویر— اسکرین گریب گزشتہ روز نوشکی کے قریب ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق  تیل کے ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت نازک ہے، ان 10 زخمیوں کے 80 فیصد جسم جھلس گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 20 زخمیوں کو کوئٹہ سے کراچی لا کر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا، یہ تمام زخمی نوشکی کے رہائشی ہیں۔دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی تدفین کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔
    وزٹ ویزا ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کے لیے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا جبکہ حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔ وزٹ ویزا ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے...
    جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات پر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ برطانیہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو منعقدہ تقریب میں اعزازی ڈگری عطا کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی نے جسٹس عائشہ کو قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات اور خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے چین میں منعقدہ انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر کے کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چینی دواساز اور طبی آلات بنانے والی کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ کنونشن میں چین کی اعلیٰ قیادت، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، بیلاروس کے نائب وزیر اعظم، رکن ممالک کے وزرائے صحت اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے بعد مندوبین نے طبی آلات اور جدید ٹیکنالوجی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ چانسلر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جسٹس عائشہ ملک کو پاکستان میں قانون کے شعبے میں خدمات اور کامیابیوں اور پاکستان کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جسٹس بننے کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یونیورسٹی آف لندن میں گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب میں یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن، ڈین انڈرگریجویٹ لاز پیٹریشیا میک کیلر اور ریجنل ہیڈ ساؤتھ ایشیا سعد وسیم نے بھی شرکت کی۔ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ایل ایل...
    اسلام آباد: پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر حج امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور انہیں "روڈ ٹو مکہ" منصوبے کے تحت کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت امیگریشن کا پورا عمل پاکستان میں مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد حجاج کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مزید پڑھیں: منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں...
    سب سے اچھی درس گاہ وہ دشمن ہے جو بھاری پڑ رہا ہو۔ایسے دشمن سے نپٹنے کے لیے اس کی نفسیات ، کامیابیوں اور ناکامیوں کے اسباب ، کمزور اور طاقتور پہلو جاننا لازمی ہے۔بصورتِ دیگر وہ آپ کو ہر سمت سے مارتا رہے گا اور آپ اندھیارے میں ٹامک ٹوئیاں مارتے رہ جائیں گے۔ دشمن کی بربریت کی مذمت ، احتجاجی جلسے جلوس ، سفارتی ، سیاسی ، اقتصادی بائیکاٹ ضرور کیجیے اور حقہ پانی بند کرنے کی آرزو بھی زندہ رکھئے۔ مگر محض علامتی اقدامات سے آپ کسی فطین دشمن پر غلبہ پا سکتے ہیں یا اس کے ہوش ٹھکانے لا سکتے ہیں ؟  ہم میں سے کتنوں نے خود سے کبھی یہ پوچھا ہو کہ عربوں اور...
    صوبائی مشیر صحت کے پی احتشام علی نے دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ اب تک 7 افراد کی لاشیں وانا اسپتال لائی جاچکی ہیں، اسپتال میں 15 زخمیوں کو بھی لایا گیا، اسپتال میں زخمیوں کا علاج ایمرجنسی بنیادوں پر جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں امن کمیٹی دفتر کے دفتر پر بم دھماکا کیا گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بازار میں نامعلوم دہشت گردوں نے امن کمیٹی کے دفتر کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔ ڈیسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وانا کی جانب سے جاری بیان...
    صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے تنظیمی سیٹ اپ اور تنظیم سازی کے دستوری طریقہ کار کے مطابق تفصیل سے آگاہ کیا، اس موقع پر لکی مروت میں دو یونٹس تشکیل دے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے ضلع لکی مروت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین مطہری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لکی مروت پہنچنے پر تنظیمی احباب نے انکا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ لکی مروت کے تنظیمی احباب کے ساتھ جماعت کی فعالیت و بہتری اور تنظیم سازی کے حوالے سے نشست ہوئی، جس میں لکی مروت کے تنظیمی احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2025ء) بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان، نیپرا کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی کیے جانے کی توقع ہے۔ مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔(جاری ہے) مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی، کیپسٹی چارجز کی...
    سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان، صرف 395 امیدوار کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔سی ایس ایس تحریری امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا، 15 ہزار 602 امیدواروں نے امتحان دیا۔15 ہزار 602 میں سے صرف 395 امیدوار ہی کامیاب ہوسکے، 2 اعشاریہ 53 فیصد امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔کامیاب ہونے والے 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں، سال 2023 میں 3 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو...
    عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کے کام پر اسرائیل کی عائد کردہ کڑی پابندیوں کے معاملے کی کھلی سماعت کا آغاز کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: اہل غزہ سے اظہار یکجہتی: جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال عدالت اس سماعت میں 40 رکن ممالک اور چار بین الاقوامی امدادی اداروں کی آرا سننے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل کی ذمہ داریوں کے بارے میں اپنی مشاورتی رائے دے گی۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں اسرائیل کی متواتر بمباری اور انسانی امداد کی شدید قلت کے تناظر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 اپریل 2025ء) عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کے کام پر اسرائیل کی عائد کردہ کڑی پابندیوں کے معاملے کی کھلی سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔عدالت اس سماعت میں 40 رکن ممالک اور چار بین الاقوامی امدادی اداروں کی آراء سننے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل کی ذمہ داریوں کے بارے میں اپنی مشاورتی رائے دے گی۔ Tweet URL 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں اسرائیل کی متواتر بمباری اور انسانی امداد کی شدید قلت کے تناظر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ سال دسمبر میں 'آئی سی جے'...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، اور بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ بھارت میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائے جانے کے بعد اب بھارت کی درخواست پر ہی وزیر دفاع خواجہ آصف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی، مگر کیوں؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہاکہ میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کردیا گیا ہے، یہ ہمارے بیانیے کی فتح ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے اپنے ملک میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی ہے۔...
    بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا،3ہفتے گزرنے کے بعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا، 3 ہفتے سے زائد کا وقت گزرنے کے بعد بھی بجلی کی قیمت 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی۔وزیراعظم نے 3اپریل کو گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7روپے 41روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب تک مجموعی طور پر بجلی 4.97روپے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی...
    شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں، ایڈوائزری میں احتیاط برتنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کو نادرا سینٹرز کا دورہ کرتے وقت اصل دستاویزات ساتھ لانا ہوں گی، بی فارم یا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے فوٹو کاپی کی ضرورت نہیں ہے۔نادرا نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی اور کے شناختی کارڈ کو بطور ضمانت استعمال کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مالی پیشکشوں یا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا بلا جواز ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکز صحت کے حالات بہتر کر رہے ہیں۔ریفارمز کے بعد بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کسی سرکاری ہسپتال کو پرائیوٹائز نہیں کرنے جا رہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے او پی ڈی کی بندش کسی صورت قبول نہیں ہے۔مریضوں کے علاج و معالجہ...
    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر حالیہ فالو اپ آپریشنز میں مزید 17 خوارج کو ہلاک کردیا، جس کے بعد مارے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 71 ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 3 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 71 خوارج مارے گئے، گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر ہونے والی کارروائی میں 54 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 25 سے 27 اپریل کے دوران شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 54 خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ 27 اور 28 اپریل کی رات کو پاک افغان سرحد کے قریب حسن خیل کے علاقوں میں فالو اپ آپریشن میں 17...
    سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن  نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔  وزیرداخلہ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔   محسن نقوی نے کہا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔  ڈالر کی قیمت میں اضافہ قبل ازیں جنوبی وزیرستان، وانا میں امن کمیٹی کے دفتر میں دھماکہ ہوا، اس دوران دفتر میں کمانڈر سیف الرحمان کی سربراہی...
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک دہشتگرد گولی لگنے سے ہلاک ہوا، جبکہ دوسرے نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ میں دہشتگردی کے 2 واقعات، ماں بیٹا جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ذرائع نے...
    بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر بلوچستان بھر میں وکلا کی جانب سے کراچی بار ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی اور 6 نہروں کے قیام کیخلاف عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا، بلوچستان بار کونسل کے مطابق ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے خلاف احتجاج بھی بائیکاٹ کا حصہ ہے، اسی سلسلے میں وکلا تنظیموں نے ضلعی کچہری سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ کوئٹہ کی ضلعی عدالت میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات نے کہا کہ جب تک ناجائز کینالوں کے منصوبے کو ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا، پرامن احتجاج جاری رہے گا، عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ناجائز کینالوں کے خلاف جاری پرامن دھرنے پر پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کی مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا کہ اگر سندھ پولیس نے پرامن دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کی تو پورے سندھ کو جام کر دیا جائے...
    جوہر موڑ کراچی پر احتجاج سے خطاب میں ترجمان آئی ایس او کا کہنا تھا کہ یہ اجتماع نہ صرف مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا مظہر ہے بلکہ دنیا بھر کے باشعور نوجوانوں کے لیے یہ پیغام بھی ہے کہ ظالم قوتوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہر انسان کا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام جوہر موڑ کراچی پر ایک بھرپور اور پُرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ مظاہرے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم، اسرائیل نواز تنظیم ’’شراکا‘‘ اور موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں پُرجوش نعرے...
    چوہدری انوارالحق — فائل فوٹو وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تو اندر گھس کر ماریں گے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آبی دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کرے گا تو اسے سود سمیت جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے جنگیں نہیں جیتی جا سکتیں۔ پاک بھارت کشیدگی، آج بھی کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہےپاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال... انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر...
    چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے  خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے اور ماڈل ورکرز اور ایڈوانسڈ ورکرز کے لئے قومی  ایواڈز سے نوازنے کی  تقریب بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔پیر کے روز 1,670 افراد کو نیشنل ماڈل ورکر کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور 756 افراد کو نیشنل ایڈوانسڈ ورکر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،  چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ...
    مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو سزا نہیں دینی چاہیے، وہ پہلگام واقعے کیخلاف باہر آئے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کریں، مگر بےقصور لوگوں کو متاثر ہونے نہ دیں۔ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ وقت سپورٹ حاصل کرنے کا ہے، ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے لوگ اپنے آپ کو اکیلا محسوس کریں، کشمیر کے لوگوں نے معصوم جانوں کے ضیاع کیخلاف باہر آکر احتجاج کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی: کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جانے لگا علاوہ ازیں، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی انتہا پسند مودی سرکار کو پاکستانی میڈیا کی جانب سے پیش سچ ایک آنکھ نہ بھایا اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور آزادی اظہار کے علمبردار ہونے کے دعویدار بھارت نے پہلگام واقعے پر حقائق نشر کرنے والے پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل جیونیوز سمیت پاکستان کے 16 یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جن 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھارت میں پابندی لگائی گئی ہے ان میں پاکستان کا سب سے بڑا نیوز چینل جیونیوز کا یوٹیوب چینل بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، رفتار، سنو اور صحافیوں کے چینلز عاصمہ شیرازی، ارشاد بھٹی، عمر چیمہ، منیب فاروق،...
    اسلام آباد:بجلی صارفین کو اچھی خبر ملنے کا امکان ہے جب کہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی کیے جانے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔ مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی، کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بجلی صارفین کو اچھی خبر ملنے کا امکان ہے جب کہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی کیے جانے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی ہونے کاامکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے فی یونٹ سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔ مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی، کیپسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی...
    پہلگام واقعہ کے بعد پیدا شدہ صورت حال میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام بھارت کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ وادی نیلم میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ مظاہرین نے ایل او سی پر کھڑے ہوکر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی جارحیت کی تو کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ دندان شکن جواب دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی بھارت کو پیغام پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ لائن آف کنٹرول مودی سرکار نیلم...
    بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میںشامل عمارتیں انہدام سے تاحال محفوظ ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر C 9/4اور D 3/8پر انہدام نہ ہونے کی گارنٹی، انتظامیہ بے بس ڈی جی اسحق کھوڑو سے محفوظ عمارتوں پر موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش ، موقف نہ مل سکا ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کے سخت احکامات کی روشنی میں وسطی میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے مگر دلچسپ امر یہ ہے کہ بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کے حفاظتی پیکیج میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی گئی ہے۔ اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 2کے پلاٹ...
    ایک کلاس روم میں کمشنر کوہاٹ نے بچے سے سکول یونیفارم کے بغیر آنے کی وجہ پوچھی تو بچے نے جواب دیا کہ سات ماہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے بازار میں سکول یونیفارم موجود نہیں اس وجہ سے وہ سکول یونیفارم کے بغیر سکول آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوہاٹ نے پاراچنار میں تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر ایک کلاس روم میں بچے سے سکول یونیفارم کے بغیر آنے کی وجہ پوچھی تو بچے نے جواب دیا کہ سات ماہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے بازار میں سکول یونیفارم موجود نہیں اس وجہ سے وہ سکول یونیفارم کے بغیر سکول آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ پاراچنار کے مختلف...
    بدر عبد العاطی سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ضروری ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے صیہونی منصوبے کو روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے اُن کے مصری ہم منصب "بدر عبد العاطی" نے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے شہید رجائی پورٹ پر دھماکے کا نشانہ بننے والے افراد سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ اپنی گفتگو کے دوران بدر عبد العاطی نے صیہونی جرائم کو روکنے اور غزہ کی بے گناہ عوام تک انسانی امداد کی رسائی کے لئے مصر کی کوششوں سے ایرانی وزیر...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کے ارادے خطرناک ہیں، وہ گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہا ہے، مسلمان ممالک خاموش رہے تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہےگا۔ لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حماس نے اسرائیل کو شکست فاش دی ہے، وہ مزاحمتی تنظیم کا مقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے بمباری کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ دنیا میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے ماحول بنایا جارہا تھا، لیکن حماس نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے...
    SRINAGAR: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشت گرد چہرہ بے نقاب ہوگیا اور مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے گھر تباہ کیے جا رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دیے ہیں اور ان مکانات کو دھماکا خیز مواد لگا کر اڑایا گیا۔ ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیری لوگوں کے تھے اور یہ گھر عامر نذیر وانی، جمیل احمد، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد کے والدین کے تھے، دھماکوں سے درجنوں قریبی مکانات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ اس حوالے...
    خواجہ سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے پانی چھوڑنے کے ساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک دلچسپ بیان جاری کیا اور کہا کہ جہلم کے سیلابی پانی کے ساتھ اگر تازہ ٹراٹ مچھلی اسی طرح اور اتنی مقدار میں پاکستان آتی رہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ ہمیں تنگ کرنے کیلئے اسی طرح اصلی اور نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں، کوئی بات نہیں، پڑوسیوں کے بڑے حقوق ہوتے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں وہیں ہندوستانی فورسز نے معصوم کشمیریوں کے گھروں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔ پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کردیے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام: بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں ذرائع کے مطابق ان مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑایا گیا، تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیری لوگوں کے تھے۔ ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے گھر عامر نذیر وانی، جمیل احمد، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد...
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فرینڈز آف ریاض کے زیر اہتمام ’کنیکٹڈ پاکستان‘ کے عنوان سے ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، پاکستانی سفارتخانے کے افسران، کاروباری شخصیات اور میڈیا نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی  سعودی عرب میں تعینات منسٹر آف ٹریڈ ڈاکٹر شگفتہ زرین، مولانا عبدالمالک مجاہد، سید ثاقب زبیر نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’فرینڈز آف ریاض‘ کے زیر اہتمام تقریب شرکا کا کہنا تھا کہ یہ  تقریب پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوئی، جس سے نہ صرف مقامی قوانین اور مواقع سے آگاہی ملی بلکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارتی و سماجی روابط کو مضبوط بنانے...
    سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادیو نے پہلگام واقعے میں سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی پر پھر سوال اٹھادیا۔لکھنو میں پریس کانفرنس کے دوران اکھیلش یادیو نے کہا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ دہشت گرد ہمارے گھر میں گھسے کیسے؟ انہوں نے پہلگام واقعے میں ہلاک افراد کے ورثا کےلیے حکومت سے فی کس 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔اس سے قبل کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیہ کو پاکستان سے جنگ کے خلاف بات کرنا مہنگا پڑگیا اور وہ بیان بدلنے پر مجبور ہوگئے۔کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے نئے بیان میں کہا کہ میرا مطلب یہ تھا کہ جنگ صرف اس وقت ہونی چاہیے جب کوئی اور چارہ باقی نہ رہے۔ اس سے پہلے گذشتہ روز...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار بالکل واضح ہے، پہلگام واقعہ ہماری کامیابیوں سے نظریں ہٹانے کی کوشش ہے، سانحہ جعفر ایکسپریس دنیا کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے، مشرقی پڑوسی نے ایک بار بھی واقعہ کی مذمت نہیں کی۔ اسلام آباد میں پہلگام واقعے کے حوالے سے غیرملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکارہے، کسی بھی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان نہیں کی ہیں اوراس جنگ میں پاکستانی معیشت کو...
      فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 کے بعد دائر کی گئی 372 انتخابی درخواستوں میں سے اب تک 136 درخواستوں کا فیصلہ ہو چکا ہے، جو مجموعی طور پر 37 فیصد بنتی ہیں۔ قومی اسمبلی کی 26 فیصد جبکہ صوبائی اسمبلی کی 42 فیصد انتخابی درخواستوں پر فیصلے سنائے گئے ہیں۔ فافن کے مطابق یکم فروری سے 20 اپریل 2025 کے دوران 24 انتخابی درخواستیں نمٹائی گئیں۔ پنجاب میں اس عرصے میں 21، بلوچستان میں 2 اور سندھ میں 1 درخواست کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ خیبر پختونخوا میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی اور بہاولپور کے...
    ٹوکیو(انٹرنیشنل‌ڈیسک)جاپان کے شہر کیوٹو میں ایک بس ڈرائیور کی 30 سالہ محنت کا نتیجہ اس کی ایک غلطی کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔ ڈرائیور کو کرایوں میں سے 7 ڈالر چوری کرنے کی کوشش کے بعد 84 ہزار ڈالر کا ریٹائرمنٹ پیکیج نہیں ملا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرائیور مسافر بس کے کرایوں میں 7 ڈالر چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد اپنا 84 ہزار ڈالر کا ریٹائرمنٹ پیکیج کھو بیٹھا. یہ واقعہ 2022 میں پیش آیا تھا جب کیوٹو میونسپل ٹرانسپورٹیشن بیورو کے اراکین نے جاپانی شہر کے ایک بس ڈرائیور کو فوٹیج میں معیاری طریقہ کار کے مطابق کرایہ پروسیسنگ مشین میں ڈالنے کے بجائے ایک ہزار ین کا بل جیب میں ڈالتے ہوئے دیکھا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مارے گئے خارجی پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر سے خارجیوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور 54 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ دہشتگرد پاکستان میں گھس کر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔ ان خارجیوں نے 26 اور 27 اپریل کی شب شمالی وزیرستان میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ وزیر...
    جھوٹی خبروں پر تحقیق کرنے والے غیر سرکاری ادارے نے پہلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کے جھوٹوں کا پردہ چاک کر دیا۔ پہلگام واقعے کے بعد جعلی، من گھڑت اور خطرناک خبریں زیر گردش ہیں۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے 31 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ میں انتہائی اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ نازک ترین حالات میں بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ منفی رپورٹنگ صحافتی اقدار کے قتل عام کے مترادف قرار دی گئی۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے کی ایک منظم مہم کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت حملہ آوروں کا تعلق پاکستان آرمی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ فیک نیوز واچ ڈاگ...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت 3 اطراف سے گھیر کر 54 خوارجیوں کو ہلاک کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد...
    انتخابی ٹربیونلز میں 37فیصد درخواستوں کے فیصلے مکمل،فافن WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 کے بعد دائر کی گئی 372 انتخابی درخواستوں میں سے اب تک 136 درخواستوں کا فیصلہ ہو چکا ہے، جو مجموعی طور پر 37 فیصد بنتی ہیں۔ قومی اسمبلی کی 26 فیصد جبکہ صوبائی اسمبلی کی 42 فیصد انتخابی درخواستوں پر فیصلے سنائے گئے ہیں۔فافن کے مطابق یکم فروری سے 20 اپریل 2025 کے دوران 24 انتخابی درخواستیں نمٹائی گئیں۔ پنجاب میں اس عرصے میں 21، بلوچستان میں 2 اور سندھ میں 1 درخواست کا فیصلہ...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے خوارجیوں کی پُشت پناہی بھارت کررہا تھا، سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ملک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، بھارت نے کوئی بھی حرکت کی تو اس کا جواب ملے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 26 اور 27 مئی کی درمیانی رات کو ہمیں اطلاع ملی کہ خوارج کا ایک بڑا لشکر افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا ہے، خوارجی شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخل ہورہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے  ٹریپ کرنے کے لیے خوارجیوں کو...
    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خوارجیوں نے شمالی وزیرستان کےعلاقے حسن خیل سےدراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 54 خوارج ہلاک کردیے، ہلاک خوارجیوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔   وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی جس کے بعد حکمت عملی کے تحت...
      بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں چین کی وزارت تجارت سمیت چھ محکموں نے چین سے روانگی کے موقع پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کو بہتر بنانے کی صورتحال پر بات کی۔ چین کے نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھینگ نے کہا کہ چین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ سروس کو بہتربنانے کے لئے چین ٹیکس ریفنڈ اسٹورز کی تعداد، ٹیکس ریفنڈ سامان کی اقسام اور ٹیکس ریفنڈ سروسز کے معیار میں اضافے سمیت تین پہلوؤں پر اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیول کے مطابق عام اشیا ءکے لیے ٹیکس ریفنڈ کی شرح 11 فیصد ہے جو تقریباً دس فیصد کا ڈسکانٹ دینے...
    اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابی ٹربیونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔  رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 کے بعد دائر کی گئی 372 انتخابی درخواستوں میں سے اب تک 136 درخواستوں کا فیصلہ ہو چکا ہے، جو مجموعی طور پر 37 فیصد بنتی ہیں۔ قومی اسمبلی کی 26 فیصد جبکہ صوبائی اسمبلی کی 42 فیصد انتخابی درخواستوں پر فیصلے سنائے گئے ہیں۔ فافن کے مطابق یکم فروری سے 20 اپریل 2025 کے دوران 24 انتخابی درخواستیں نمٹائی گئیں۔ پنجاب میں اس عرصے میں 21، بلوچستان میں 2 اور سندھ میں 1 درخواست کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ خیبر پختونخوا میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی...
    چین سےروانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کےدفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں چین کی وزارت تجارت سمیت چھ محکموں نے چین سے روانگی کے موقع پر ٹیکس ریفنڈ پالیسی کو بہتر بنانے کی صورتحال پر بات کی۔ چین کے نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھینگ نے کہا کہ چین سے روانگی پر ٹیکس ریفنڈ سروس کو بہتربنانے کے لئے چین ٹیکس ریفنڈ اسٹورز کی تعداد، ٹیکس ریفنڈ سامان کی اقسام اور ٹیکس ریفنڈ سروسز کے معیار میں اضافے سمیت تین پہلوؤں پر اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے پاکستان کے دریاؤں کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینی والی مودی سرکار اپنے لوگوں کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ہندو پنڈت کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اسے کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے‘۔ اس ہندو پنڈت سے صحیح معنوں میں پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ ہندو پنڈت کا کہنا ہے کہ: ’ہم نے پتا کیا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کیا حل بھارت کے پاس ہے، پتا چلا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی یہ پالیسی مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے اور حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جائز آواز کو دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندتوا حکومت کی طرف سے پہلگام واقعے کی آڑ میں حریت پسند کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور ہزاروں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت اس طرح کی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو اس سے زیادہ بڑا جواب دیا جائے گا۔ نجی چینل کے مطابق روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے کشیدگی نہ بڑھائی توپاکستان بھی فوجی کارروائی سےگریز کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، اور نہ ہی کسی اقدام میں پہل چاہتے ہیں، بھارت ہم پر اس چیز کا الزام لگا رہا ہے، جس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وزیر دفاع خطے میں دہشتگردی کا اصل شکار پاکستان ہے، مغرب کے ایما پر 1980 میں افغان جنگ میں شمولیت ماضی کےحکمرانوں کی غلطی تھی، وہ جہاد نہیں دو...
    اس ملاقات میں مختلف تنظیمی امور خاص کر صوبائی تنظیمی، دستوری امور اور مشکلات پر تفصیل سے مشاورت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف تنظیمی امور خاص کر صوبائی تنظیمی، دستوری امور اور مشکلات پر تفصیل سے مشاورت ہوئی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی نے بعض اہم دستوری نکات کی وضاحت کی اور صوبائی صدر کی فعالیت پر تحسین پیش کی۔
    پنجاب کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے جلد آغاز سے متعلق غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس نے طلباء اور والدین میں الجھن پیدا کر دی ہے۔ یہ  بھی پڑھیں:پنجاب میں 1600 سے زائد اسکولوں کے لائسنس منسوخ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ متعدد ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے یکم جون سے شروع ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، لیکن سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ تعطیلات مقررہ وقت سے قبل شروع کرنے کی تجویز منظوری کے لیے وزیراعلیٰ...
    شمالی وزیرستان: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف تین مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 15 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہدا کی بلندی...
    سٹی42:   خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی  مختلف کارروائیوں میں 15خوارج ہلاک ہوگئے۔ یبرپختونخوا کے 3 مختلف علاقوں میں آپریشنز خفیہ اطلاعات  پر کئے گئے جن میں پندرہ دہشتگرد واصل جہنم ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے ان آپریشنز کے متعلق بتایا کہ ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم  فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران  دھرتی کے دو بہادر سپوت لانس...
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تین کارروائیوں کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی شب خیبرپختونخوا کے علاقے کرک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں کی گئیں۔ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کرک میں فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران 8 خوارج دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران چار خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے دو جوانوں لانس نائیک عثمان محمد اور سپاہی عمران خان 26 سال نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید لانس نائیک عثمان خیبرپختونخوا کے ضلع چار سدہ جبکہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے بتایا ہے کہ غزہ میں اس کے پاس خوراک کے ذخائر ختم ہو گئے ہیں جبکہ دو ماہ سے علاقے میں کوئی انسانی امداد نہیں پہنچی۔'ڈبلیو ایف پی' نے باقیماندہ امدادی سامان سامان غزہ کے مختلف علاقوں میں کھانا تیار کرنے کے مراکز پر پہنچا دیا ہے جو چند روز میں ختم ہو جائے گا۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر خوراک کی فراہمی فوری بحال نہ ہوئی تو اسے غزہ میں اپنا امدادی کام ختم کرنا پڑے گا۔ Tweet URL ادارے کی مدد سے بڑے پیمانے پر کھانا تیار کرنے کے مراکز ہی غزہ کے لوگوں کو...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 3 علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کیے گئے آپریشنز کے دوران 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ بیان...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 الگ الگ کارروائیوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی، جہاں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک عثمان...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  ہے کہ ہماری طرف سے آفر ہے کہ پہلگام  واقعے کی بالکل تحقیقات کرائیں  اور ان تحقیقات میں یورپی ممالک  اور پڑوسی ممالک کے لوگ شامل کر لیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم  شہباز شریف نے آفر کی ہے  کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ انٹر نیشنل کمیونٹی پہلگام واقعے کی  تحقیقات کرے،  بھارتی وزیر  اعظم نریندر مودی جو کہہ رہا ہے اس کی کریڈیبلٹی  کو  چیک کر یں جبکہ وزیر اعظم  کی تقریر جامع تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  نے تمام تر چیزیں اپنی تقریر میں ایڈریس کی ہیں۔ انہوں نے اپنا مؤقف دوہراتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے آفر...
    سٹی42: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی  ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی۔ نریندر مودی کی مرکزی حکومت ریاست میں لوک سبھا الیکشن اور ریاستی الیکشن میں بری طرح مسترد کئے جانے کے بعد کچھ ہی مہینے خاموش رہی اور اب پہلگام سانحہ کو لے کر ایک بار پھر ریاست کے عوام سے مسترد کئے جانے کا انتقام لینے لگی،  قابض فوج نے وادی کے  مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکرلیا۔ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج  گزشتہ کئی سلوں کا بدترین کریک ڈاؤن  کر رہی ہے۔  فوج نےکشمیریوں کے مزید 5 گھر گرا دیئے۔ دو...
    مقبوضہ کشمیر میں  قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  وادی کے  مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج نےآزادی پسند کشمیریوں کے مزید 5 گھر تباہ کردیے ہیں، گزشتہ روز سے کشمیریوں کے تباہ کیے جانے والے گھروں کی تعداد7 ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج نے پلوامہ، کلگام اور شوپیاں میں کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا جبکہ مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا...
    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے جبری انخلا کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں افغان شہریوں کے جبری انخلا اور فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کی ریلی کا آغاز میٹروپولیٹن کوئٹہ کے سبززار سے ہوا۔ مظاہرین ریلی کی شکل میں مینان چوک تک آئے جہاں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے جبری انخلا کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے...
    CHENNAI: بھارت میں غیرملکی سیاح خواتین کے ساتھ ریپ کی رپورٹس سامنے آتی ہیں اور حال ہی میں ایک غیرملکی طالبہ کی ویڈیو پوسٹ وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ ایک رکشہ ڈرائیور پر ریپ کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ چنائی خواتین کے لیے غیرمحفوظ شہر ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وائرل پوسٹ میں غیرملکی طالبہ نے چنائی کو غیرمحفوظ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے شہر کے مشہور مقام پر دن دہاڑے ان کا ریپ کرنے کی کوشش کی اور یہاں تک دھمکی دی کہ ریپ کے بعد انہیں رکشے سے باہر پھینک دے گا۔ ویڈیو کے ساتھ طالبہ نے کہا کہ بدترین...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث واہگہ/اٹاری بارڈر بدستور بند ہے، تاہم دونوں ملکوں کے شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ ہفتے کے روز بھارت سے 81 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچے جبکہ پاکستان سے 342 بھارتی شہری واپس روانہ ہوئے۔ واپس جانے والے بھارتی شہریوں میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹنگ ٹیم کے 18 ارکان بھی شامل تھے، جنہیں حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر فوری طور پر واہگہ کے راستے روانہ کیا گیا۔ ادھر بھارتی پولیس نے پاکستان سے گئی فیملی کو بھانجی کے نکاح میں شرکت کا بھی موقع نہ دیا، کراچی سے تعلق رکھنے والی فیملی آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ واپس لوٹ آئی۔ سانگھڑ میں بیاہی گئی بھارتی خاتون کو بھی واپس پاکستان آنے سے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی بھارت پاک بھارت کشیدگی پاکستان سندھ طاس معاہدہ لائن آف کنٹرول وی نیوز
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی فضائی کمپنیوں کے ہوش ٹھکانے آگئے، متبادل راستہ اختیار کرنے سے کروڑوں کا اضافی خرچ اور مسافروں سے محرومی برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کے بعد بھارتی فضائی کمپنیوں کو بھاری نقصان ہورہا ہے، 24 گھنٹوں میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ایئرلائنز 7 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈنگ، ری فیولنگ اور قیام کی مد میں کروڑوں کا نقصان ہوا، حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز بحران کا شکار ہے۔ بھارتی نائب صدرکی خصوصی پرواز کو نیو دہلی سےاٹلی جاتے ہوئے تاخیر کا سامنا رہا اور پرواز کو دہلی سے روم ڈیڑھ...
    طلباء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے اور مظلوم فلسطینی عوام کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ریلی کے دوران پرامن انداز میں طلباء نے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز ٹیکنو سٹی سے ہوا جو آئی آئی چندریگر روڈ تک جاری رہی۔ ریلی میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی...
    پشاور: بھارتی جارحیت اور یکطرفہ متنازع اقدامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں ، کڑوی اور ناقابلِ برداشت ہوگی۔ اپنے بیان میں صوبائی مشیر نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف فسطائیت قابل مذمت ہے۔ بھارت اپنے اسکرپٹڈ ڈرامے میں  معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے گریز کرے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی سرکار اپنی فاشسٹ سوچ کے تحت پورے برصغیر کو آگ میں جھونکنے کے درپے ہے۔ بھارت کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام سے باز رہے، ورنہ پاکستانی قوم دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا جانتی ہے۔ انہوں نے...
    اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا دہشتگرد "گودی میڈیا" ہے، جو کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈہ کرکے انکو مارے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملہ نے ایک بار پھر اس جنت نظیر وادی کو خون آلود کر دیا ہے۔ اس دہشتگردانہ حملے میں 27 مسلم و غیر مسلم سیاح مارے گئے۔ حملے کی خبر ملتے ہی بھارتی میڈیا نے اس کا ذمہ دار حسب روایت کشمیریوں اور پاکستان کو ٹھہرایا۔ اس خبر کو بار بار چلایا گیا کہ دہشتگردوں نے سیاحوں میں سے "ہندو" مرد تلاش کرکے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔ "گودی میڈیا"...
    ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے پلواما، کلگام، شوپیاں میں کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے پلواما، کلگام، شوپیاں میں کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی 2 کشمیریوں کے گھر دھماکا خیز مواد سے تباہ کیے تھے۔
    کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند ہونے ہر دہلی اور اس کے قریبی شہروں سے یورپ اورامریکا جانے والی پروازیں شدید متاثر ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق پانچ بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، پروازوں کو مختلف ایئرپورٹس پر ری فیلولنگ کے لیے رکھنا پڑرہا ہے۔ اسی طرح دہلی سے امریکا جانے والی بھارتی پروازکو ری فیولنگ کے لئے یورپ میں لینڈکرنا پڑا، پاکستانی فضائی حدود بند ہونےسے گزشتہ روزسےاب تک 50 سے زائد بھارتی ایئرلائنز کی پروازیں متاثرہوئیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی ایئرلائنز نے ازبکستان اور قازقستان جانے والی پروازیں بھی منسوخ کیں۔ سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج ہفتہ 26اپریل کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹرڈائون ہو گا۔ وفاقی دارالحکومت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دکانیں، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمت کرے گی۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ ہفتہ کی ہڑتال ملک کی تاریخ کی کامیاب ترین ہڑتال ہو گی۔ امیر جماعت نے کہا کہ تاجر تنظیمیں تمام اندرونی اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں اور دنیا کو پیغام دیں کہ وہ اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔  پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جاری نسل کشی برداشت...
      بھارت جانے والی طویل دورانیے کی پروازوں کی دیگر ملکوں میں لینڈنگ ہونے لگی زیادہ ایندھن استعمال ہونے کے باعث ٹکٹ بھی مہنگے ، بھارتی ایئر لائنز کو شدید دھچکا مودی سرکار کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کے بعد پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ۔ اپنے ہی غلط فیصلوں سے یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور بھارت سے یورپ و امریکا جانے والی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہوگیا ہے ، جس سے بھارت سے امریکا و یورپ جانے والی پروازوں کے لیے زیادہ ایندھن استعمال ہونے لگا اور نتیجتاً ٹکٹ بھی مہنگے ہو...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یوآئی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی افسوسناک ہے، امت مسلمہ کو اس پر خاموش رہنے کی بجائے آواز اُٹھانی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان نے قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں 27 اپریل کو لاہور میں ملین مارچ میں شرکت کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے، ضلع ملتان سے 100 سے زائد بسوں، کاروں پر ذمہ داران کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں پر مشتمل بڑا قافلہ روانہ ہوگا، تاجر برادری کی 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ان خیالات کا اظہار جے یو ائی...
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ ایران، امریکی ڈرونز کو نشانہ بنانے کیلئے حوثیوں کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امریکی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا کہ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله"، امریکہ کے ایسے جدید و قیمتی ڈرونز کو گرانے میں کامیاب ہوئی جو USA کا بے مثال اور اہم ہتھیار شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے انصار الله کی جانب سے ان ڈرونز کو گرانے کے لئے یمنی ساختہ ڈیفنس سسٹم کے دعوے کو مسترد کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حوثیوں نے امریکہ کے ان مہنگے اور جدید ڈرونز کو ایرانی میزائل ڈیفنس سسٹم...
    بھارت انتہا پسند مظاہرین کی پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف بڑھنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ لندن پولیس نے 4 مظاہرین گرفتار کرلیے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ واقعہ، ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی انتہا پسندوں کے جانب سے ڈرامہ رچانے کی کوشش کی گئی تاہم  لندن پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ ہنگامہ آرائی پر لندن پولیس نے 4 انتہا پسند بھارتی مظاہرین کو ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار کیا۔ دریں اثنا برٹش پاکستانیوں نے نہ صرف بھارتی احتجاج کا منہ توڑ جواب دیا بلکہ ملی نغموں، قومی ترانوں اور پرجوش نعروں کے ساتھ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔ برطانوی پاکستانی کمیونٹی کی بڑی...
     مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کے مظالم کو روکنے کے لیے آواز بلند کرے، اہل کشمیر و فلسطین گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے قابض افواج کے مظالم برداشت کر رہے ہیں، ہر باضمیر انسان کو مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے، دنیا میں قیام امن کے لیے اسرائیل، بھارت اور امریکی مظالم کو روکنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جمعۃ المبارک اسرائیل اور بھارت کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا گیا، ملک بھر میں اہل فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئیں، قوم نے اسرائیل اور بھارتی عزائم کی مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہوگئی، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں غیرقانونی طور پر قید 2 سے 3 پاکستانیوں کو غائب کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد مودی حکومت کا جنگی جنون تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے 2 سے 3 پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ان غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے والے پاکستانیوں کو کسی بھی مذموم...
    JAMMU: مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد مودی حکومت کا جنگی جنون تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور اطلاعات کے مطابق مقبوضہ خطے کی جیلوں میں غیرقانونی طور پر قید دو سے تین پاکستانیوں کو غائب کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست میں رکھے گئے دو سے تین پاکستانی شہریوں کو جیل سے غائب کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے والے پاکستانیوں کو کسی  بھی مذموم کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ بھارتی فوج اور پولیس  پہلے بھی متعدد بار...
    راولپنڈی ( نیوزڈیسک) تھانہ پیرودھائی کی حدود میں ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہری کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے 15 لاکھ ایرانی کرنسی دینے کا جھانسہ دے کر گھر میں گھسا اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری محمد سلطان، جو خیابان سرسید راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے تھانہ پیرودھائی میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں اُس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کو جب وہ کھانا لے کر اپنی دکان کے لیے نکلا تو ایک موٹرسائیکل سوار کو بائیکا رائیڈر سمجھ کر اس کے ساتھ بیٹھ گیا۔ راستے میں موٹرسائیکل سوار اس سے اس کی فیملی کے بارے میں گفتگو کرتا رہا...
    وزیراعظم اور انکی ٹیم نے عوامی موقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا: وزیراعلی سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مقف سن کر نہروں کا مسئلہ خوش اسلوبی سیسلجھایا ہے۔وزیراعلی سندھ سیگورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس دوران متنازع کینالوں کا مسئلہ حل ہونے پر دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت سے نہری تنازع حل ہوا، وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے عوامی مقف کو سنا، مسئلہ خوش اسلوبی سے سلجھایا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ...
    پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ مبینہ طور پر کروڑوں روپوں کی اسکالرشپس حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی سروس جوائن کیے بغیر منظر عام سے غائب ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالر شپس دی جائیں گی، مریم نواز یونیورسٹی انتظامیہ نے ان سے رقوم کی وصولی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ’مفرور‘ اساتذہ کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کروانے کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی خط بھیجے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے مطابق مجموعی طور پر 56 اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے کروڑوں روپے کی اسکالرشپس فراہم کی گئی تھیں جن میں سے 12...
    سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کے متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے کشمیر میڈیاسروس کے حوالے سے بتایا کہ متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہڑتال حریت کانفرنس کی کال پر کی جارہی ہے جبکہ مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی قانون کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تشخص پر حملہ ہے۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنوں کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے مگر...
    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) انتقال کرنے والے کے شناختی کارڈ منسوخ کروانے کے لیے شہریوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں نادرا کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان کے متوفی افراد کا یونین کونسل میں بروقت اور اندراج کروائیں۔یونین کونسل سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ فوتگی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ہی متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کیا جاتا ہے۔ نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوتگی سرٹیفکیٹ میں کوئی بھی غلطی نادرا ریکارڈ میں غلط اندراج کا باعث بنتی ہے جس کا ذمہ دار نادرا ہرگز نہیں ہے۔کسی بھی غلطی کی صورت میں پہلے یونین کونسل سے تصحیح کرانا لازم ہو گا۔یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ بنواتے وقت اچھی طرح تسلی...