محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلئے موثر اور ڈیٹا بیسڈ حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ جرائم کے فروغ کا ذریعہ اور عوامی تحفظ کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں انفرادی و ادارہ جاتی اسلحہ لائسنسز اور ڈیلرشپ کی مکمل سکروٹنی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر سے غیر قانونی اسلحہ کی نشاندہی، ضبطگی اور تادیبی ایکشن بارے رپورٹ طلب کرلی۔ محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے 3 دن میں ضبط شدہ اسلحہ بارے جامع رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ میں اسلحہ کی نوعیت، ماڈل، سیریل نمبر، ایف آئی آر نمبر، ملزمان اور موجودہ کسٹڈی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ تمام ڈیٹا محکمہ داخلہ پنجاب اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلئے موثر اور ڈیٹا بیسڈ حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ جرائم کے فروغ کا ذریعہ اور عوامی تحفظ کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں انفرادی و ادارہ جاتی اسلحہ لائسنسز اور ڈیلرشپ کی مکمل سکروٹنی کی ہے۔ حکام نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام مراحل کو نادرا کی مدد سے کمپیوٹرائزڈ کیا جاچکا ہے۔ ناجائز اور غیرقانونی اسلحے کی روک تھام کیلئے قوانین کو مزید سخت بنایا گیا ہے۔ حکومت پنجاب ناجائز اسلحہ کے حوالے سے زیروٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ پنجاب

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں سونےکی کان کنی پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی مزید 30 روز کیلئے برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائےکابل کےکناروں پر ہوگا جہاں غیر قانونی کان کنی کی جارہی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر  عائد پابندی میں توسیع کردی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سونےکی کان کنی پر پابندی میں 30 دن توسیع کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سونے کی کان کنی پر پابندی مزید 30 روز کیلئے برقرار رہے گی جب کہ پابندی کا اطلاق صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائےکابل کےکناروں پر ہوگا جہاں غیر قانونی کان کنی کی جارہی ہے۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی کان کنی سے دریا کے کناروں کو نقصان پہنچ رہا ہے جب کہ  غیرقانونی سرگرمیوں سے امن و امان کے مسائل، مقامی تنازعات اور اسمگلنگ کے امکانات بھی ہیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ اور  پولیس کو سونے کی غیرقانونی کان کنی میں استعمال ہونے والی مشینری، گاڑیاں اور آلات ضبط کرنےکا اختیار دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: غیر قانونی اسلحے کی نشاندہی، ضبطگی، تادیبی ایکشن کی رپورٹ طلب
  • اوور سیز پاکستانیوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا میں سونےکی کان کنی پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع
  • مریم نواز کا تاریخی اقدام، آئمہ مساجد کیلئے ماہانہ وظیفے کا اعلان، دنیا بھر میں خراجِ تحسین
  • پنجاب: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت کسی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
  • خیبرپختونخوا میں سونےکی کان کنی پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع
  • قانونی اور غیر قانونی اسلحہ
  • خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ پر پابندی میں مزید 30 روز کیلئے توسیع
  • شہری حکومت ناجائز منافع خوروں کیخلاف فوری اور سخت اقدامات کرے، علامہ مبشر حسن