WE News:
2025-10-29@14:08:44 GMT

جامشورو میں آلودہ پانی سے ڈائریا کی وبا، 9 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

جامشورو میں آلودہ پانی سے ڈائریا کی وبا، 9 افراد جاں بحق

ضلع جامشورو کی تحصیل تھانو بُلا خان کی یونین کونسل مول میں ڈائریا کی وبا پھیلنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق وبا کی بنیادی وجہ آلودہ پانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 17 اکتوبر سے اموات کی اطلاعات آنا شروع ہوئیں، جن میں سے 7 اموات گوٹھ فیض محمد برو جبکہ 2 اموات قریبی دیہات سے رپورٹ ہوئیں۔ محکمہ صحت جامشورو کے ڈی ایچ او ڈاکٹر پیر منظور نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں طبی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 24 نئے کیسز، زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی

اسسٹنٹ کمشنر تھانو بُلا خان کے مطابق متاثرہ دیہات کو ٹینکرز کے ذریعے عارضی بنیادوں پر صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے، تاہم مسئلے کا مستقل حل آر او پلانٹس کی تنصیب ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں صرف ایک ڈسپینسری موجود ہے جبکہ قریبی سرکاری اسپتال دور ہونے کے باعث عوام کو بروقت طبی سہولیات میسر نہیں۔ بیشتر لوگ بیماری کی صورت میں دیسی علاج پر انحصار کرتے ہیں جس سے صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ابال کر پانی پئیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈائریا ڈینگی کراچی وبا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈائریا ڈینگی کراچی

پڑھیں:

دہلی میں آلودگی پر قابو پانے میں ناکامی، مودی حکومت کا پانی چھڑکاؤ فراڈ بے نقاب

دہلی کی فضا خطرناک حد تک آلودہ ہونے کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی ایک نئی چال سامنے آئی ہے۔

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے آنند وہار آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشن کے اردگرد میونسپل کارپوریشن کے ٹینکرز دن رات پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں تاکہ فضائی آلودگی کے اصل اعداد و شمار کو کم دکھایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق صرف 30 میٹر کے علاقے میں درجنوں ٹرک مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں تاکہ مانیٹرنگ سینسرز کے قریب موجود گرد و غبار کم ہو اور ڈیٹا میں آلودگی کی شرح مصنوعی طور پر کم ظاہر ہو۔

دہلی کی عام آدمی پارٹی کے صدر سوربھ بھردواج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں پانی چھڑکاؤ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، "یہ مودی حکومت کا آلودگی کنٹرول نہیں بلکہ ڈیٹا مینجمنٹ کی مثال ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "بی جے پی حکومت ہر معاملے میں دھوکہ دہی کرتی ہے، آلودگی کے معاملے میں بھی عوام سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔" 

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسوڈیا نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا، "ہوا کو آلودہ کریں، اعداد و شمار کو کم کریں، پانی سے سچائی چھپائیں — یہی بی جے پی کا آلودگی کنٹرول ماڈل ہے۔"

دوسری جانب مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ جب سہ پہر میں پانی چھڑکنے کا عمل کم کیا گیا تو آلودگی کی سطح 54 فیصد تک بڑھ گئی۔ 

ماہرین کے مطابق دہلی کی ہوا اب بھی "خطرناک" زمرے میں ہے، لیکن حکومت مصنوعی صفائی کے ذریعے اصل صورتحال کو چھپانے میں مصروف ہے۔

مودی حکومت پر الزام ہے کہ وہ آلودگی سے نمٹنے کے بجائے "فراڈ ڈیٹا پالیسی" کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی کارکردگی بہتر دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو میں گیسٹرو وباء سے 6 افراد کی ہلاکت، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
  • لاہور آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
  • جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو وباء سے 6افراد کی ہلاکت، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
  • جامشورو: ڈائریا کا مرض پھیلنے سے 9 افراد کی جان چلی گئی
  • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
  • فضائی آلودگی کم دکھانے کیلیے مودی سرکار کے ہتھکنڈے بے نقاب
  • دہلی میں آلودگی پر قابو پانے میں ناکامی، مودی حکومت کا پانی چھڑکاؤ فراڈ بے نقاب
  • بھارت سے مضر صحت ہواؤں کی آمد، آلودگی میں خطرناک اضافہ، لاہور پھر سرفہرست
  • لاہور کی فضا ایک بار پھر خطرناک حد تک آلودہ