کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) نے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لمیٹڈ (PEL) کو مختلف آئل اینڈ گیس کمپنیوں میں مزید حصص حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
کمیشن کے اعلامیے کے مطابق، پی ای ایل کو پی کے پی کرتھار، پی کے پی ایکسپلوریشن II اور پی کے پی کدنوری لمیٹڈ میں حصص کے حصول کی منظوری دی گئی ہے۔
سی سی پی نے وضاحت کی کہ اس ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں اجارہ داری یا غیر منصفانہ مسابقت پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ منظوری کے بعد صرف کمپنیوں کی ملکیتی ساخت (ownership structure) میں تبدیلی آئے گی، جب کہ مارکیٹ میں صحت مند مسابقت برقرار رہے گی۔
کمپیٹیشن کمیشن نے ان تمام ٹرانزیکشنز کی منظوری کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت دی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد سیشن  عدالت سے   2 کیسز میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق دو کیسز میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس پر سماعت کی، دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا جس میںعدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل و دیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔ علی امین گنڈاپور اور دیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ثناء یوسف قتل کیس میں پراسکیوشن کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ
  • نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کیلیے اراضی خریدنے کا فیصلہ
  • محرابپور،سیپکوکرپشن کی تحقیقات کیلیےFIAحرکت میں آگئی
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
  • نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ
  • حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا آگاہی سیمینار
  • کمپٹیشن کمیشن نے آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ سیکٹر کمپنیوں پر چھاپے مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری
  • اسلام آباد سیشن  عدالت سے   2 کیسز میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری