لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ تعیناتی کے خلاف اپیل سننے سے معذرت کرلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، تاہم 2 رکنی بینچ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس سننے سے معذرت کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ‘قبرستان میں ریڈ کارپٹ بچھایا گیا تاکہ مردے بھی امپریس ہو جائیں‘ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پر تنقید
جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل کی ابتدائی سماعت کی، تاہم فریقین کے دلائل سننے سے قبل ہی عدالت نے فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس نہیں سن سکتے، معاملہ کسی اور بینچ کو بھجوایا جائے۔
یہ انٹرا کورٹ اپیل سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس اپیل خارج کی، لہٰذا اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
شیخ رشید کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی آئین اور قانون کے منافی ہے، لہٰذا عدالت نہ صرف سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے بلکہ محسن نقوی کی تعیناتی کو بھی غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کرے۔
واضح رہے کہ سنگل بینچ نے اس سے قبل محسن نقوی کی تعیناتی کو قانونی قرار دیتے ہوئے شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی تھی، جس کے خلاف یہ انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی ’سپر پرائم منسٹر‘ محسن نقوی ہی ہیں؟ شہباز شریف نے تعریفوں کے پل باندھ دیے
اب نیا بینچ تشکیل دیے جانے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت کی تاریخ متعین کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بینچ کی معذرت لاہور ہائیکورٹ محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ تعیناتی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بینچ کی معذرت لاہور ہائیکورٹ محسن نقوی نگراں وزیراعلی تعیناتی وی نیوز لاہور ہائیکورٹ محسن نقوی کی
پڑھیں:
محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونیوالے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونے والے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھیوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گزشتہ روز ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شہید ہوگئے۔