وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے دشمن کا غرور پانی میں غرق کرکے سمندری محاذ پر بھی برتری ثابت کی۔

یوم بحریہ پر اپنے پیغام میں جانبازوں کو سلام پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  کہا کہ  آج پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں اور بے مثال کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔   8ستمبرکوسمندری سرحدوں کا دفاع کرکے پاک  بحریہ نےتاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ   بحری محاذ پر جرأت و قربانی کا نیا باب رقم  کرنے والے جانباز قوم  کے  ہیرو  ہیں ۔ یہ دن بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کی تابندہ علامت ہے۔  1965ء  کی جنگ میں پاک بحریہ نے دشمن کے غرور کو پانی میں  غرق  کر کے سمندری محاذ پر بھی برتری  ثابت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ جنگ ستمبر میں آپریشن ’’دوارکا‘‘ بحری تاریخ کا درخشندہ باب ہے ۔ پاک بحریہ کے جانبازوں نے چند  لمحوں  میں  دشمن کی اہم ساحلی تنصیبات کو تباہ کر  کے سمندری جنگ کا نقشہ بدل دیا اور کراچی  پر حملے  کا منصوبہ  خاک میں  ملایا ۔  

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپریشن  دوارکا  کے بعد   معرکہ  حق میں  بھی پاک بحریہ  الرٹ  رہی اوردشمن  کراچی  پر حملے  کی  جرات  نہیں  کر  سکا۔    پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ تیاریوں، تنظیم اور جذبہ سرفروشی سے دشمن کو حیران کر دیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یومِ بحریہ نہ صرف ایک تاریخی دن ہے، بلکہ ایک تسلسل ہے اُس عہد، اُس جذبے اور اُس یقین کا جو سمندر کی وسعتوں میں پروان چڑھا۔ آج پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی، میزائل سسٹمز اور خود انحصاری کے ساتھ ایک مضبوط اور مؤثر بحری قوت کے طور پر سامنے آ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بحری مشقوں میں شمولیت، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی میں قائدانہ کردار اور سفارتی سطح پر سرگرم شراکت پاک بحریہ کی قابل فخر پہچان بن چکی ہے۔ قوم کو سمندری  محافظوں پر ناز ہے، جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی سے  بحری سرحدوں کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔

محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ8 ستمبر1965کے جذبے کو زندہ جاوید رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک بحریہ نے محسن نقوی کے سمندری نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی

سٹی42:   پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چئیرمین اور ایشئین کرکٹ کونسل کے پریذیڈنٹ، پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن  نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں میچ ریفری پر اعتراض تھا ،میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم  کے مینجر اور کپتان سے معذرت کی ہے۔ ہم نے  آئی سی سی کو درخواست کی ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔ 

  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجہ کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کے میچ سے کرائسز چل رہا تھا،سیاست اور کر کٹ ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی،آئی سی سی سے کہا ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ رہی رہنے دیں۔ 

سازشی میچ ریفری کی معافی مانگنے کی ویڈیو

ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا، اسلئے بڑوں کو بلوایا

 محسن نقوی نے  کہا کہ ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرنا بڑا فیصلہ تھا،لہذا سابق چیئرمینوں کو بلایا وہ آئے ،ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اس موقع پرکہا کہ ہمارا سلیکشن کا ایک بڑا سسٹم ہے،پی سی بی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے ۔

 ٹیم سے اُمید ہے آگے اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی

اینڈی بھارت کا فیوریٹ آدمی ہے: رمیز راجہ

 رمیز راجہ نے کہا کہ ہم نے میچ کے بائیکاٹ کا جذباتی فیصلہ نہیں کیا پاکستان بھارت کے میچ میں پوسٹ میچ  گفتگو میں کریٹیکل بات کی گئی وہ کون دیکھے گا۔ اینڈی پائی کرافٹ بھارت کا پسندیدہ ریفری ہے،وہ نوے مرتبہ بھارت کے میچز کے ریفری رہے،یہ اس طرح نہیں ہونا چاہئے۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • وفاقی  وزیرداخلہ  محسن  نقوی  کی پاک افغان چمن  بارڈر کے قریب دھماکے کی مذمت 
  • محسن نقوی کا خضدار میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • محسن نقوی کی خضدار میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی تربت آمد، شہید کیپٹن سمیت 4 جوانوں کے جنازے میں شرکت
  • بحری مفادات کے تحفظ میں نیوی کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت