WE News:
2025-11-03@06:23:21 GMT

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی، جس کا باضابطہ شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جاری کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق سری لنکن ٹیم 11 سے 15 نومبر کے دوران راولپنڈی کا دورہ کرے گی، جہاں تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اعلان,پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ سری لنکا 2019 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گا۔#PakistanCricket #PakvsSL pic.

twitter.com/VKdliQO1eQ

— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 8, 2025

یہ سیریز اس لحاظ سے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ سری لنکن ٹیم 6 سال بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں ون ڈے کرکٹ کھیلنے آ رہی ہے۔

اس سے قبل 2019 میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس میں 3 میچز کی سیریز پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔ اس سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، جبکہ بقیہ 2 میچز میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

تازہ ترین شیڈول کے مطابق یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم مرحلہ تصور کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں اس موقع کو نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے اور اپنی ٹیم کے کمبی نیشن کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گی۔

شائقین کرکٹ اس تاریخی موقع کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ سیریز نہ صرف دو ایشیائی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلے لے کر آئے گی بلکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کو مزید تقویت بھی دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی سری لنکا شیڈول جاری ون ڈے سیریز وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی سری لنکا شیڈول جاری ون ڈے سیریز وی نیوز سری لنکا

پڑھیں:

9 مئی کے مقدمات: عمران خان کے ٹرائل کا نیا شیڈول جاری

پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ پنجاب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تمام مقدمات کی سماعت اب انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال

اعلامیے کے مطابق عمران خان کو تمام سماعتوں کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ویڈیو لنک سسٹم اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی، جس کی صدارت جج امجد علی شاہ کریں گے۔ عدالتی کارروائی کے دوران بانی پی ٹی آئی کو حسبِ معمول ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا ہدف عمران خان کی رہائی ہے، نو منتخب پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں حساس تنصیبات پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9 مئی بانی پی ٹی آئی پنجاب حکومت ٹرائل عمران خان

متعلقہ مضامین

  • ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
  • 9 مئی کے مقدمات: عمران خان کے ٹرائل کا نیا شیڈول جاری