پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار کی حد سے تجاوز
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ بناتے ہوئے ایک لاکھ 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔
دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 1274 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 551 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران بینچ مارک انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 55 ہزار 554 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ کاروباری روز ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 54 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کا دن سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ کے استحکام کے لیے خوش آئند ثابت ہوا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لاکھ 55 ہزار
پڑھیں:
31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹیکس سال 2025ء کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ 31 اکتوبر تک 2025ء کل 59 لاکھ ٹیکس ریٹنز جمع کرائے گئے۔ جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران جمع کرائے گئے 50 لاکھ ریٹرنز کے مقابلے میں 17.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے اپنے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد اضافہ ہے۔ مزید یہ کہ انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 ارب روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا گیا جو 60 ارب روپے سے بڑھ کر 69 ارب روپے ہو گیا جو کہ 15 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ بیان کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایات کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔ تاہم، ایسے ٹیکس دہندگان جو حقیقی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس نظام کے ذریعے متعلقہ فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کر کے ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کی درخواست کر سکتے ہیں۔