پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
لاہور:
پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
یہ 2019 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلے گی۔
اس سے قبل 2019 میں کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی جس میں پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔
سری لنکا نے حالیہ طور پر 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جب انہوں نے ایشیا کپ میں لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔
اس کے علاوہ سری لنکا 17 سے 29 نومبر تک پاکستان اور افغانستان کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لے گا۔
علاوہ ازیں پاکستان 12 اکتوبر سے 8 نومبر تک جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز اور چھ وائٹ بال میچز کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان ٹیم کے میچز کا مکمل شیڈول (12 اکتوبر تا 29 نومبر):
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان
12 تا 16 اکتوبر: پہلا ٹیسٹ، قذافی اسٹیڈیم لاہور
20 تا 24 اکتوبر: دوسرا ٹیسٹ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
28 اکتوبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
31 اکتوبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی، قذافی اسٹیڈیم لاہور
1 نومبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، قذافی اسٹیڈیم لاہور
4 نومبر: پہلا ون ڈے، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد
6 نومبر: دوسرا ون ڈے، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد
8 نومبر: تیسرا ون ڈے، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد
سری لنکا کا دورہ پاکستان
11 نومبر: پہلا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
13 نومبر: دوسرا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
15 نومبر: تیسرا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ (پاکستان، افغانستان، سری لنکا)
17 نومبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
19 نومبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
22 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی اسٹیڈیم لاہور
23 نومبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان، قذافی اسٹیڈیم لاہور
25 نومبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان، قذافی اسٹیڈیم لاہور
27 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی اسٹیڈیم لاہور
29 نومبر: فائنل، قذافی اسٹیڈیم لاہور
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم لاہور بمقابلہ افغانستان پاکستان بمقابلہ ٹی ٹوئنٹی سری لنکا
پڑھیں:
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انقلابی قدم، چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے، نیا شیڈول متعارف
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے قبل چائے کا وقفہ دیا جائے گا، جسے ایک غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس نئی ترتیب کو آزمایا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور غروب ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جہاں گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی شہروں کی نسبت پہلے نکلتا اور غروب ہوتا ہے۔
اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ دن کے 90 اوورز قدرتی روشنی میں مکمل کیے جا سکیں۔
نئے شیڈول کے مطابق میچ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا، جو کہ روایتی وقت 9:30 سے 30 منٹ پہلے ہوگا۔
پہلا سیشن 9 سے 11 بجے تک جاری رہے گا، اس کے بعد 11 سے 11:20 تک چائے کا وقفہ دیا جائے گا۔
دوسرا سیشن 11:20 سے 1:20 تک جاری رہے گا، اور پھر 2 بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا۔ تیسرا سیشن 2 سے 4 بجے تک ہوگا، جس کے بعد کھیل غروبِ آفتاب سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ فیصلہ بھارتی اور جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد گوہاٹی کے مخصوص موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیل کی بہتر پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔