9 مئی کیس، ایم این اے لطیف چترالی بھی نااہل، عمر ایوب سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے9 مئی کے کیس میں سزایافتہ پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیتے ہوئے انکی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس پر سماعت کی، انکے وکیل کمیشن میں پیش ہوئے۔
ممبر خیبر پختوانخوا نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ دوسال سے زائد سزا پرممبر نااہل ہوگا، ڈی جی لاء کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو سزایافتہ کیخلاف درخواستیں سننے کی ضرورت نہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپکا مطلب ہے انکے خلاف ریفرنس یا درخواست سننے کی ضرورت نہیں؟ کمیشن کو موصول شدہ فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہے۔ عبداللطیف چترالی کے وکیل نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو آئین نوے دن کا وقت ہی نہ دیتا، کمیشن نے چیک کرنا ہے کہ کیا میں آرٹیکل63جی اور ایچ میں آتا بھی ہوں یا نہیں، عبداللطیف کے شریک ملزمان کی حد تک فیصلہ کالعدم ہو چکا ہے۔
رکن خیبرپختونخوا نے کہا کہ عبداللطیف چترالی اشتہاری ہیں، کیا آپ اشتہاری کی جانب سے جواب جمع کرانے کے مجاز ہیں؟ وکیل نے کہا کہ انہیں ہائیکورٹ سے عبوری ریلیف مل چکا ہے۔رکن الیکشن کمیشن کے پی نے کہا کہ کہاں ہے وہ ہائیکورٹ کا آرڈر؟ کس دن عبوری ریلیف ملا بتا دیں، ہم منگوا لیتے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ موقع دیا جائے، جواب جمع کرا دوں گا، ممبر پنجاب نے کہا کہ آئین نے کمیشن کو پاور دی ہے کہ وہ سپیکرریفرنس پر فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کچھ دیر کیلئے محفوظ کیا ، بعدازاں عبداللطیف چترالی کی درخواست مسترد کرکے این اے 1 چترال کی نشست خالی قرار دے دی۔
اے پی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے خلاف سالانہ گوشواروں سے متعلق کیس کی سماعت 5اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ان سے نوٹس کا جواب طلب کر لیا۔
عمر ایوب خان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ عمر ایوب کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کے نااہل اراکین احمد بچھر، احمد چٹھہ، اعجاز چوہدری اور میاں اظہر مرحوم کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عبداللطیف چترالی الیکشن کمیشن نے کہا کہ ا عمر ایوب وکیل نے
پڑھیں:
ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی: عمر ایوب
فائل فوٹوتحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی، جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت کا حکم بھی نہیں مان رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں تو ہمیں چالیس سال کی قیدیں سنائی گئیں، فیصل آباد اور سرگودھا کی عدالتیں الگ الگ فیصلے سنا رہی ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ سابق آڈیٹر جنرل نے رپورٹ لکھی جس پر صدر زرداری نے دستخط کیے، رپورٹ میں 366 ارب روپے کی بدعنوانی لکھی گئی تھی، نئے آڈیٹر جنرل نے کہا کہ نہیں 10 کھرب روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بدعنوانیاں ایک سال میں ہوئی ہیں، آڈیٹر جنرل کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا تو انہوں نے کہا کہ یہ ٹائپنگ غلطی ہے، اس سے اور بڑی ڈکیتی کیا ہوسکتی ہے؟
عمر ایوب نے کہا کہ روٹی جو مہنگی ہوئی وہ صرف سیلاب کی وجہ سے نہیں بلکہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی، پنجاب نے کہا کہ کے پی کی طرف ایک کلو آٹا بھی نہیں جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں کوئی امداد کرنے جائے تو اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے، کہتے ہیں کہ امدادی تھیلے پر مریم نواز یا شہباز شریف کی تصویر کیوں نہیں لگائی۔