ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 1 چترال سے عبدالطیف چترالی کی نشست کو خالی قرار دے دیا، انہیں 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ ہونے پر نااہل قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 1 کے رکن قومی اسمبلی عبدالطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 1 چترال سے عبدالطیف چترالی کی نشست کو خالی قرار دے دیا، انہیں 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ ہونے پر نااہل قرار دیا گیا۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، فیصلے میں بتایا گیا کہ عبداللطیف چترالی کو انسداد دہشت گردی عدالت سے 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے، الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی کو آرٹیکل 63 (ون) (ایچ) کے تحت نااہل کیا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے آج عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آئین کے مطابق 2 سال سے زائد سزا پر ممبر اسمبلی نااہل ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے نااہل قرار

پڑھیں:

آرٹیکل 225 کے برعکس پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی نااہلی کا آغاز

اسلام آباد:

مختلف الزامات کے تحت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

ایسا پہلی بار نہیں جب قانون سازوں کو آئین کے آرٹیکل 225 میں درج طریقہ کار کے علاوہ نااہل قرار دیا جا رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش کی گئی انتخابی پٹیشن کے علاوہ قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔

مارچ 2009 میں ججوں کی بحالی کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں اعلیٰ عدالتوں خصوصاً سپریم کورٹ کی جانب سے  ارکان اسمبلی کو جعلی ڈگریوں اور دوہری شہریت رکھنے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو  توہین عدالت ، سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے دور میں مسم لیگ ن کے متعدد ارکان اسمبلی کو مختلف بنیادوں پر نااہل قرار دیا گیا، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 62  ون ایف  کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔

ن لیگ کے نہال ہاشمی،طلال چوہدری اور دانیال عزیز توہین عدالت کیسز میں  گھر گئے۔ اب یہی سب کچھ پی ٹی آئی کو دیکھا پڑ رہا ہے اور پارٹی کے 2ایم این ایز ایک سینیٹراور ایک ایم پی ا ے کو 9مئی  کیسز میں سزائوں کی بنیاد پر نا ااہل قرار دیا گیا۔

حال ہی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے  جمشید دستی کو کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے پر نااہل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن اپوزیشن لیڈر عمر ایواب کی نااہلی  کے معاملے  کو بھی دیکھ رہا ہے۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں الیکشن کمیشن کو تین حلقوں میں دوبارہ گنتی کی اجازت  کے بعد پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا گیا۔

اس حوالے سے سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل وقار رانا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن  نے جلد بازی میں کام کیا۔ آرٹیکل( 63ون جی ) کی سب سے مناسب تشریح یہ ہے کہ  کسی رکن کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد الیکشن کمیشن اپنے طور پر ایسا نہیں کر سکتا ، صرف اسپیکر کے ریفرنس پر سپریم کورٹ کی طرف سے سزا کو برقرار رکھنے کے بعد ایسے شخص کوممبر کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کو عدالت نے نااہل قرار دیا تھا لیکن اپیل پر 1975 میں بھارتی سپریم کورٹ نے سزا معطل کر دی تھی اور وہ رکن اور وزیر اعظم رہیں۔ وقار رانا نے سوال کیا کہ اگر اپیل پر سزا کالعدم ہو جاتی ہے تو آپ کسی شخص کو کیسے نااہل کر سکتے ہیں؟

دوسرا سوال یہ ہے کہ  الیکشن کمیشن نے یہ کیسے فرض کر لیا ہے کہ ای سی پی کے تحت سزا کو برقرار رکھا جائے گا؟ الیکشن کمیشن جمہوری عمل کو نقصان پہنچارہا ہے جو افسوسناک ہے۔ایک اور وکیل کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 225 بے کار ہو گیا ہے،پی ٹی آئی کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کا کہنا ہے  ہمارے ارکان اسمبلی کے خلاف اپیلوں کے نمٹانے سے قبل کی گئی کوئی بھی کارروائی قبل از وقت اور قانونی طور پر غیر پائیدار ہوگی۔حتمی فیصلے سے قبل نااہلی کا نوٹیفکیشن انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’’9 مئی مقدمات، حقوق کا تحفظ ناگزیر‘‘ عمر ایوب کا چیف جسٹس کو خط: ایم این اے لطیف چترالی بھی نااہل
  • 9 مئی کیس، ایم این اے لطیف چترالی بھی نااہل، عمر ایوب سے جواب طلب
  • آرٹیکل 225 کے برعکس پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی نااہلی کا آغاز
  • چترال سے رکنِ قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی نااہل قرار
  • الیکشن کمیشن نے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کردیا
  • الیکشن کمیشن نے ایم این اے عبداللطیف چترالی کو نا اہل قرار دیدیا
  • الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیدیا
  • الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کیخلاف دارخوستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
  • الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا