الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کیخلاف دارخوستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کیخلاف دارخوستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عبدالطیف چترالی کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر نے سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، عبدالطیف چترالی کے وکیل کمیشن میں پیش ہوئے۔
ممبر خیبر پختوانخوا نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ دوسال سے زائد سزا پرممبر نااہل ہوگا، ڈی جی لاء کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو سزایافتہ کیخلاف درخواستیں سنے کی ضرورت نہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپکا مطلب کے انکے خلاف ریفرنس یا درخواست سنے کی ضرورت نہیں؟ اس کا مطلب کے کمیشن کو موصول فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہے۔
وکیل عبدالطیف چترالی نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو آئین نوے دن کا وقت ہی نہ دیتا، کمیشن کے پاس کوئی چیز براہ راست نہیں آسکتی ہے، کیا آپکو ہائیکورٹ نے براہ راست نااہلی کا حکم دیا ہے؟آپ کو صرف نااہلی کے لئے اسپیکر آگاہ کرسکتا ہے، اسپیکر نے ابتدائی تیس دنوں میں ہمیں سنا ہے تب آپکو ارسال کرے گا۔
وکیل عبدالطیف چترالی نے کہا کہ ہمیں جو نوٹس ملے اس میں کسی آرٹیکل کا کوئی ذکر نہیں تھا، ایسا نہیں ہے کہ سزا دی اور میں گیا، کمیشن نے چیک کرنا ہے کہ کیا کوئی اس جرم کیا کہ میں نااہلی کے آرٹیکل میں آرہاہوں یا نہیں، فیصلے کے بعد طے کرنا ہے کہ آیا میں آرٹیکل63جی اور ایچ میں آتا بھی ہوں یا نہیں، آپ فیصلہ پڑھیں، پھر سنیں کہ ترسٹھ ایچ اور جی میں آتاہوں یا نہیں۔
ممبر پنجاب نے کہا کہ آئین نے کمیشن کو پاور دی ہے کہ وہ اسپکرریفرنس پر فیصلہ کرے، سماعت کے دروان وکیل عبدالطیف چترالی نے بانی پی ٹی آئی نااہلی کیس کا ریفرنس کا حوالہ سکندر سلطان راجہ کے نام سے دیا، الیکشن کمیشن سماعت کے دوران قہقہے لگ گئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے مکالمہ کیا کہ پہلے مجھ ایم این اے یا سینیٹر تو بنائیں۔
الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کیخلاف دارخوستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج شام تک ہم فیصلہ کردیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن نااہلی کی نے کہا کہ پر فیصلہ
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔