ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا۔

 اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت جمہوریت داؤ پر لگی ہوئی ہے، ہمارے ارکان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا، یہ جانے بغیر کہ اے ٹی سی سرگودھا کی سزا قانونی طور پر درست ہے بھی یا نہیں۔

  الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی  نے کہا کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے جمہوریت اس وقت داؤ پر لگی ہے، ہم مسلسل کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کےحوالے سے متعصب ہے، یہ نوٹیفکیشن ہمارے موقف کو ایک مرتبہ پھر واضح کرتا ہے۔

اسلام پورہ: رشتہ سے انکار، بزرگ خاتون سمیت تین افراد زخمی

  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایم این اے احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب احمد بچھر کو نا اہل کر دیا گیا، چترال سے ہمارے ممبر اسمبلی عبداللطیف کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سزا سنائی، الیکشن کمیشن نے نااہلی کے سوال پر نوٹس کیا اورکیس کی سماعت29 جولائی کو ہے۔

 پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن اور انصاف کے عمل میں دہرا معیار ہے۔



 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی نے کہا کہ

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے 9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا
  • الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، ترجمان
  • اراکین کی نااہلی، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو مسترد کردیا
  • الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
  • سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم پی اے احمد بھچر اور ایم این اے احمد چٹھہ نااہل قرار
  • الیکشن کمیشن نے اعجاز چودھری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دے دیا
  • الیکشن کمیشن نے 9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دیدیا
  • وفاقی حکومت قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کیلئے سرگرم