سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری , 52 نشستوں پر پولنگ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس مرحلے میں صوبے کی 52 بلدیاتی نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، جن میں مختلف اضلاع کی امیدواروں کی نامزدگی، کاغذات جمع کرانے اور پولنگ کی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آر اوز اور آر اوز مقرر کردیے ہیں، گھوٹکی، سکھر، نوشہروفیروز اور حیدرآباد میں ضمنی بلدیاتی الیکشن 24 ستمبر کو ہوگا۔
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
کراچی غربی، کیماڑی اور کراچی شرقی، جامشورو، مٹیاری، شکار پور اور کشمورمیں ضمنی بلدیاتی الیکشن 24 ستمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ 21 تا 23 اگست تک جاری رہے گا، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 25 اگست کو جاری کی جائے گی۔
ترجمان الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26 تا 28 اگست تک ہو گی، آٹھ ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکتے ہیں،9 ستمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی
سندھ کے 19 مختلف اضلاع میں 52 نشستوں کیلئے پولنگ 24 ستمبر کو منعقد ہو گی، کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ضلع شرقی میں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی یوسی 8 میں وائس چیئرمین کی نشست پر انتخاب ہوگا۔
ضلع غربی ٹی ایم سی منگھو پیر یوسی 10 وائس چیئرمین کی نشست پر بھی انتخاب ہوگا، ٹی ایم سی اورنگی کی یوسی نمبر 1 اور 7 پر چیئرمین اور جرنل ممبر کی نشست پر ضمنی الیکشن ہوگا۔ضلع کیماڑی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ کی یوسی 8 میں وائس چیئر مین کی نشست پر الیکشن ہوگا۔
بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا
ضلع شرقی، غربی اور کیماڑی کے ڈپٹی کمشنر ڈی آر اوز کے فرائض انجام دیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق وفاق و صوبائی انتظامیہ پر ترقیاتی منصوبوں کے اعلان اور سرکاری وسائل پر پابندی ہوگی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
— فائل فوٹوالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اس دوران سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرے، حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشن اور نقشہ جات مہیا کیا جائے۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس میں بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ ترتیب دیا گیا، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیاجائے گا۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے مزید بتایا کہ حکومت ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی درجہ بندی کے نوٹی فکیشن دے گی، حکومت درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو مہیا کر دے گی، یوسیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو دے دیےجائیں گے۔ ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ڈرافٹ رولز پر اپنی رائے حکومت پنجاب کو دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امور تجویز کردہ شیڈول کے مطابق ہر صور ت مکمل کیے جائیں گے۔