الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخابات 18 ستمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیدیا

ترجمان کے مطابق این اے 66 وزیرآباد کی نشست احمد چٹھہ جبکہ پی پی 87 میانوالی کی نشست پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کے نااہل قرار دیے جانے کے باعث خالی ہوئی۔ این اے 129 لاہور کی نشست رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

جاری کردہ شیڈول کے تحت امیدوار 6 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، جبکہ امیدواروں کے ناموں کی عبوری فہرست 7 اگست کو جاری کی جائے گی۔ 26 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ امیدوار مقررہ تاریخوں کے مطابق اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں تاکہ انتخابی عمل بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احمد چٹھہ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی ضمنی انتخابات قومی اسمبلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احمد چٹھہ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی پی ٹی ا ئی ضمنی انتخابات قومی اسمبلی الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات قومی اسمبلی

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کر دیا، حلقہ این اے ون چترال سے عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عبداللطیف چترالی کو 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نا اہل کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو آرٹیکل 63 (ون) (ایچ) کے تحت نااہل کیا۔
قبل ازیں، الیکشن کمیشن نے آج عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
وکیل صفائی فضل الرحمان نے دلائل دیے کہ عبداللطیف کے شریک ملزمان کی حد تک فیصلہ کالعدم ہو چکا ہے۔
رکن الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا (کے پی) نے کہا کہ عبداللطیف چترالی اشتہاری ہیں، کیا آپ اشتہاری کی جانب سے جواب جمع کرانے کے مجاز ہیں؟ کیا آپ کے وکالت نامے پر عبداللطیف چترالی کے دستخط ہیں؟۔
رکن الیکشن کمیشن بلوچستان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ میں وکیل کی ضرورت نہیں ہے، پہلے بھی کچھ لوگوں کو ڈی نوٹیفائی کر چکے ہیں۔
وکیل عبداللطیف چترالی نے کہا کہ انہیں ہائیکورٹ سے عبوری ریلیف مل چکا ہے۔
رکن الیکشن کمیشن کے پی نے کہا کہ کہاں ہے وہ ہائیکورٹ کا آرڈر؟ کس دن عبوری ریلیف ملا بتا دیں، ہم منگوا لیتے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ موقع دیا جائے، جواب جمع کرا دوں گا، جب عدالت سے سزا ہو جائے تو الیکشن کمیشن ڈی نوٹیفائی کرتا ہے، فیصلہ کالعدم ہو تو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جا سکتا۔
وکیل درخواست گزار نے عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی منتخب ممبر کو عدالت سے سزا کے بعد الیکشن کمیشن یا اسپیکر کیس کا جائزہ نہیں لے سکتا، الیکشن کمیشن فیصلے پر معاونت کے بجائے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے مختصر حکم نامے میں ایک چیز واضح نہیں تھی، آج عبداللطیف چترالی کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے، اس کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔
وکیل نے کہا کہ میری فیصلے کے خلاف اپیل پرسوں سماعت کے لیے مقرر ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ تو عبوری حکم نامہ بھی تو نہیں لائے، ہم نے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرنا ہے کہ اس نااہلی ریفرنس کو آگے چلانا ہے یا نہیں، ریفرنس اگر چلے گا تو پھر دلائل دے سکیں گے۔
وکیل نے کہا کہ ریفرنس کو اس لیے بھی آگے چلانے کی ضرورت ہے کہ اپیل لگی ہوئی ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ اپنے موکل کا فیصلہ کالعدم کر کے آ جائیں، کیا آپ دو دن فیصلہ کرنے سے متعلق مہلت دے سکتے ہیں، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے لیے فضل الرحمان نامی شہری نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • قومی و صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 18 ستمبر
  • پی ٹی آئی کے نااہل اراکین اور میاں اظہر کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
  • قومی اسمبلی کے 2، پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست؛ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
  • تین حلقوں میں ضمنی الیکشن کا اعلان ؛شیڈول جاری
  • الیکشن کمیشن نے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل کردیا
  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری , 52 نشستوں پر پولنگ ہوگی
  • سندھ کے 19 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے
  • الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا