سندھ کے 19 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ کے 19 اضلاع میں 52 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ انتخابات 9 ستمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا
ضمنی انتخابات ضلع شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، دادو، حیدرآباد، جامشورو، بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، مٹیاری، خیرپور، سجاول، ٹنڈو الہیار، عمرکوٹ اور کراچی کے تین اضلاع—کراچی غربی، کیماڑی اور کراچی شرقی—میں ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق: 20 اگست کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی 21 تا 23 اگست وصول کیے جائیں گے۔ ابتدائی فہرست 25 اگست کو شائع ہوگی۔ جانچ پڑتال 26 تا 28 اگست ہوگی۔الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کا تقرر بھی کر دیا ہے۔
کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حلقوں میں وفاقی و صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کا اعلان یا سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کریں گی، جبکہ انتخابات مکمل ہونے تک سرکاری افسران کے تبادلوں اور نئی تقرریوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن کمیشن سندھ ضمنی الیکشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن الیکشن کمیشن
پڑھیں:
پنجاب: مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری
پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں
ادھر اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق 18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری اور گلیات کےندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جبکہ بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
صوبے بھر کےکمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کےعلاوہ صحت، آبپاشی، تعمیر و موالات اور لائیو اسٹاک کے محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے