حکومت پاکستان کا فلسطین کیلئے فوری امدادی پیکیج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے، فلسطین کے لیے 100 ٹن پر مشتمل 2 کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھجوائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے 100 ٹن پر مشتمل 2 کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھجوائے گا۔ حکام کے مطابق امدادی پروازیں اگلے 2 دن میں روانہ ہوں گی، امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے اردن اور مصر کے راستے فلسطین پہنچایا جائے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امدادی سامان کی روانگی و ترسیل کی نگرانی کریں گے، اردن اور مصر میں پاکستانی سفیر فلسطینی علاقوں میں امداد کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے۔ پاکستانی عوام فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ جیل فائل فوٹوبلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔
حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔