بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں خطاب کے دوران سابق وزیرداخلہ پی چدم برم کے حالیہ بیان پر سخت برہمی ظاہر کی ہے، جس میں چدم برم نے پہلگام حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کے حکومتی دعوے پر سوالات اٹھائے تھے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 26 شہری ہلاک ہو گئے تھے، جس کے فوراً بعد بھارتی حکومت نے کسی بھی باقاعدہ تحقیقات کے بغیر اس حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل میں برکس اجلاس: پہلگام حملے پر بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی

سابق وزیرداخلہ چدم برم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مودی حکومت یہ کیوں فرض کررہی ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے؟ کیا ان کے پاس اس دعوے کی کوئی مستند شہادت موجود ہے؟

انہوں نے یہ بھی کہاکہ حملہ آور بھارتی باشندے بھی ہو سکتے ہیں اور ممکن ہے کہ انہیں مقامی طور پر دہشتگردی کی تربیت دی گئی ہو۔

چدم برم کے ان خیالات پر ردعمل دیتے ہوئے امیت شاہ نے لوک سبھا میں سخت لہجے میں کہاکہ آپ پاکستان کو کلیئر چِٹ کیوں دے رہے ہیں؟ آخر آپ کو اس سے کیا فائدہ ملے گا؟

امیت شاہ نے مزید دعویٰ کیاکہ حکام کو حملہ آوروں کے پاس سے پاکستان میں تیار کردہ چاکلیٹ ملی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے تھا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس واقعے میں ملوث 3 مبینہ دہشتگردوں کو بھارتی فورسز ہلاک کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ انتخابی ڈرامہ، سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مودی سازش بے نقاب کردی

یاد رہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر جعلی انکاؤنٹر میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امیت شاہ بھارتی وزیر داخلہ پارلیمنٹ پہلگام حملہ پی چدم برم سابق وزیر داخلہ عجیب منطق وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امیت شاہ بھارتی وزیر داخلہ پارلیمنٹ پہلگام حملہ پی چدم برم سابق وزیر داخلہ وی نیوز امیت شاہ

پڑھیں:

دہشتگردوں نے معصوم پختون عوام پر کیے گئے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی

ذرائع نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں فتنتہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ معصوم پختون عوام ہیں، اس کی بنیادی وجہ فتنہ الخوارج کی ڈرونز کے استعمال سے ناواقفیت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فتنۃ الخوارج کی جانب سے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں معصوم پختون عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں فتنتہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ معصوم پختون عوام ہیں، اس کی بنیادی وجہ فتنہ الخوارج کی ڈرونز کے استعمال سے ناواقفیت ہے۔ فتنہ الخوارج کے ان ڈرون حملوں میں جاں بحق افراد کی لاشوں پر پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ فتنہ الخوارج کے پاس جدید ٹیکنالوجی کا  اسلحہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی سرپرستی کا واضح ثبوت ہے،  گرفتار دہشتگردوں سے بھی یہ انکشاف ہوچکا کہ انہیں بھارتی فنڈنگ اور افغان حکومت کی سہولت کاری حاصل ہے۔

بھارت افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں پراکسی وار جاری رکھے ہوئے ہے، یہ حقائق واضح کرتے ہیں کہ ڈرون حملے پاک فوج نہیں بلکہ خود فتنہ الخوارج کر رہے ہیں۔ ان ڈرون حملوں کیلئے فتنہ الخوارج کو بھارتی فنڈنگ اور افغان عبوری حکومت کی سہولت کاری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی وزیر داخلہ کا مضحکہ خیز دعویٰ؛ پہلگام میں حملہ آوروں سے پاکستانی چاکلیٹ ملی تھی
  • ہمارے پاس ثبوت ہے دہشتگردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے،بھارتی وزیرداخلہ کی عجیب منطق
  • آپریشن مہادیو: دہشتگردوں کو پاکستانی ثابت کرنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ کے مضحکہ خیز ثبوت
  • سابق بھارتی وزیر داخلہ نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا: شیری رحمان
  • بھارتی سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھادیا: شیری رحمان
  • پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، کانگریسی رہنما چدمبرم
  • پہلگام حملے کے دہشت گرد پاکستانی نہیں بھارتی تھے، سابق وزیر داخلہ چدمبرم کا تہلکہ خیز انکشاف
  • پہلگام حملہ کرنے والے بھارتی، پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں: پی چدمبرم
  • دہشتگردوں نے معصوم پختون عوام پر کیے گئے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی