نیویارک: اہم دفتر کی عمارت میں فائرنگ، کئی افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نیویارک سٹی کے مڈ ٹاؤن مین ہیٹن میں ایک کثیر منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جہاں امریکہ کی بڑی مالیاتی کمپنیاں، بشمول ہیج فنڈ کمپنی بلیک اسٹون، آڈٹ فرم کے پی ایم جی کے دفاتر اور نیشنل فٹبال لیگ کا ہیڈکوارٹرز واقع ہے۔
نیویارک پولیس کے مطابق صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے اور حملہ آور مارا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکام اس حملے کے پیچھے کارفرما مقاصد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پانچ افراد ہلاک، ایک شدید زخمینیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ''پانچ بے گناہ افراد ہلاک ہو گئے اور ایک اور شخص نازک حالت میں ہے۔
(جاری ہے)
‘‘ ایڈمز نے تصدیق کی کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
گورنر کیتھی ہوچُل نے اس ''بے مقصد اور ظالمانہ حملے‘‘ کی شدید مذمت کی، جس میں ''نیویارک کے چار شہری، جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے‘‘، ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا، ''ہمارے دل ان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہم ان ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے لوگوں کو بچانے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔
‘‘ ہلاک ہونے والا پولیس افسر بنگلہ دیشی نژادہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت دیدار الاسلام کے نام سے کی گئی، جو تقریباً ساڑھے تین سال سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ میئر ایڈمز کے مطابق وہ بنگلہ دیش میں پیدا ہوئے تھے۔
پولیس کمشنر جیسیکا ٹِش نے کہا، ''انہوں نے ایک ہیرو کی طرح زندگی گزاری اور ویسے ہی اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
‘‘دیدار الاسلام شادی شدہ تھے، ان کے دو چھوٹے بیٹے ہیں اور ان کی بیوی تیسرے بچے کے ساتھ حاملہ ہے۔
حملہ آور نے عمارت کے لابی میں فائرنگ کیجیسیکا ٹِش نے بتایا کہ سکیورٹی ویڈیو میں حملہ آور کو پارکنگ میں کھڑی ایک بی ایم ڈبلیو سے نکلتے اور ایم فور رائفل اٹھائے عمارت کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس نے فوراً ایک پولیس افسر کو گولی ماری اور ایک عورت کو بھی نشانہ بنایا جو چھپنے کی کوشش کر رہی تھی۔
پھر اس نے لابی میں اندھا دھند فائرنگ کی، ایک سکیورٹی گارڈ کو سکیورٹی ڈیسک کے پیچھے گولی ماری اور ایک اور شخص کو بھی زخمی کیا۔
پولیس نے حملہ آور کی گاڑی سے ایک رائفل کیس، ایک ریوالور، میگزین اور گولیاں برآمد کیں۔
نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایمرجنسی ٹیموں کو شام6:30 بجے (مقامی وقت) فائرنگ کی اطلاع ملی، جو شہر کا مصروف ترین وقت ہے۔
حملہ آور ذہنی صحت کے مسائل کا شکارپولیس نے حملہ آور کی شناخت شین تامورا کے طور پر کی ہے، جو ریاست نیواڈا کا رہائشی تھا۔ پولیس کمشنر کے مطابق اس کی ذہنی صحت کی تاریخ دستاویزی طور پر موجود ہے، لیکن اس کے حملے کا اصل مقصد تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔
ٹِش نے کہا، ''ہم یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس نے اسی مخصوص عمارت کو کیوں نشانہ بنایا۔
‘‘ یہ علاقہ سیاحوں اور کاروباری افراد میں مقبول ہے۔ نیویارک کے میئر کی اسلحہ کے خلاف مذمتمیئر ایڈمز نے کہا، ''یہ ہولناک واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ امریکہ میں ہتھیار حاصل کرنا کس قدر آسان ہے۔‘‘
انہوں نے کہا: ''گن وائلنس نے بے شمار خاندانوں کو برباد کیا ہے اور ہر جگہ غم و اندوہ پھیلایا ہے۔‘‘
گن وائلنس آرکائیو کے مطابق رواں سال اب تک امریکہ میں250 سے زائد ایسے فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں جن میں کم از کم چار یا اس سے زیادہ افراد زخمی یا ہلاک ہوئے۔
ادارت: صلاح الدین زین
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پولیس افسر حملہ آور کے مطابق انہوں نے نے کہا
پڑھیں:
بی ایل اے مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل افغانستان میں فائرنگ کے دوران ہلاک
کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل المعروف استاد مرید افغانستان میں فائرنگ کے دوران ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ کمانڈر رحمان گل المعروف استاد مرید ہلاک ہوگئے۔
Breaking news: Captain Rahman Gul, also known as Ustad Mureed, the second-in-command of the Baloch Liberation Army’s (BLA) Majeed Brigade and mastermind behind the Jaffar Express incident, was killed in a shooting in Afghanistan’s Helmand province. He was involved in significant… pic.twitter.com/huLDtgqQur
— Mahaz (@MahazOfficial1) September 17, 2025
ذرائع کے مطابق استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کے مرکزی منصوبہ ساز تھے اور متعدد بڑی تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے، جن میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے بھی شامل ہیں۔
رحمان گل بی ایل اے کے انتہائی متحرک اور اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور مجید بریگیڈ کے دوسرے مرکزی کمانڈر کی حیثیت سے سرگرم تھے۔
افغان حکام یا علاقائی ذرائع کی جانب سے تاحال واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان بی ایل اے مجید بریگیڈ ہلاک وی نیوز