نیویارک میں ہولناک حملہ: پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
نیویارک: امریکا کی ریاست نیویارک کے علاقے مڈٹاؤن مین ہٹن میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر دیدار الاسلام سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
واقعہ ایک 634 فٹ بلند عمارت میں پیش آیا جو پارک ایونیو پر واقع ہے۔ اس عمارت میں نیشنل فٹبال لیگ اور بلیک اسٹون کے دفاتر قائم ہیں اور اس کی سیکیورٹی معمول سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص لمبی بندوق لے کر عمارت میں داخل ہوا اور لابی میں موجود افراد پر فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے میں ایک اور پولیس افسر اور ایک شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں کمر میں گولیاں لگیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حکام نے حملہ آور کی شناخت شین تامورا کے طور پر کی ہے جو 27 سالہ نوجوان اور لاس ویگاس کا رہائشی تھا۔ حکام کے مطابق وہ تنہا حملہ آور تھا اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔
شین تامورا کے پاس ہینڈگن کا لائسنس تھا اور وہ پرائیویٹ تفتیش کار کے طور پر بھی رجسٹرڈ تھا، تاہم اس کا لائسنس معطل ہو چکا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا میں 2025 کے دوران یہ فائرنگ سے اجتماعی ہلاکتوں کا 254 واں واقعہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حملہ آور
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔