غزہ میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت سے متعلق عالمی اداروں کی جانب سے نیا انتباہ جاری کردیاگیا جس میں کہا گیا کہ فوری اقدامات نہ کرنے سے یہاں بڑے پیمانے پر اموات ہو سکتی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق خوراک کی کمی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر کئی بچے اور بڑے موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر غزہ میں کمزور بچوں کی تصاویر اور بھوک سے ہونیوالی درجنوں اموات کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا عالمی دباؤ سامنے آنے کے بعد اسرائیل نے ہفتے کے اختتام پر اقدامات کا اعلان کیا جن میں غزہ کے بعض حصوں میں روزانہ انسانی امداد کیلئے جنگ بندی اور فضائی امدادی سامان کی فراہمی شامل ہے۔
تاہم اقوام متحدہ اور فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ صورتحال میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا اور بھوک سے بلگتے لوگوں کا ہجوم امدادی سامان کی ترسیل سے قبل ہی ٹرکوں کو لوٹ کر انہیں انکے مقاصد تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔
انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسفیکیشن (آئی پی سی) نے کہا ہے کہ غزہ دو سال سے قحط کے دہانے پر تھا اور حالیہ پیش رفت نے صورت حال کو مزید بدترین کر دیا ہے، جس میں اسرائیل کی جانب سے کڑی پابندیاں بھی شامل ہیں۔
رسمی قحط کا اعلان بہت کم ہوتا ہے اور اس کے لیے وہ قسم کے اعداد و شمار درکار ہوتے ہیں جو غزہ تک رسائی کی کمی اور وہاں کی نقل و حرکت کی مشکلات کی وجہ سے فراہم کرنا ممکن نہیں ہیں۔ IPC نے قحط کا اعلان چند بار کیا جن میں 2011 میں صومالیہ، 2017 اور 2020 میں جنوبی سوڈان، اور گزشتہ سال سوڈان کے مغربی دارفر کے بعض حصے شامل تھے تاہم آزاد ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے اعلان کی ضرورت نہیں کیونکہ جو کچھ وہ غزہ میں دیکھ رہے ہیں، وہ خود ہی قحط کی نشاندہی کرتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں قحط یا بھوک کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی اسرائیل کی کوئی ایسی پالیسی ہے جو بھوک پر مبنی ہو۔
نتین یاہو کا کہنا تھا کہغزہ میں کوئی بھوک نہیں، ہم جنگ کے دوران بھی انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں، ورنہ وہاں کوئی غزہ کا رہائشی بچا نہ ہوتا۔
پیر کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو تصاویر سامنے آ رہی ہیں ان میں نظر آنے والے بچے ”انتہائی بھوکے“ دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کا مؤقف زمینی حقائق کے برعکس ہے۔
عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل نے گزشتہ ہفتے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عارضی وقفوں، فضائی امداد کی ترسیل اور دیگر اقدامات کا اعلان کیا تاہم مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ زمینی سطح پر کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔
اقوام متحدہ نے ان اقدامات کو صرف ایک ہفتے کے لئے امداد کی رفتار میں معمولی اضافہ قرار دیا ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ اقدامات کب تک جاری رہیں گے۔
ایک فلسطینی شہری حسن الزعلان جو ایک فضائی امداد کے مقام پر موجود تھے، انہوں نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح امداد دینا فلسطینیوں کی توہین ہے۔ کچھ لوگ سامان کے لیے لڑ رہے تھے اور فرش پر چنے کے کچلے ہوئے ڈبے بکھرے پڑے تھے۔
دوسری جانب اسرائیل کا الزام ہے کہ حماس امدادی سامان فلسطینی عوام تک پہنچنے نہیں دیتی اور اسے اپنی حکومت چلانے کے لئے استعمال کرتی ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کا مؤقف ہے کہ اگر غزہ میں مناسب مقدار میں امداد پہنچائی جائے تو لوٹ مار کا رجحان خود بخود ختم ہو جاتا ہے، اور یہ کوئی منظم عمل نہیں ہے۔
غزہ میں انسانی بحران تاحال جاری ہے اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے امداد کی فوری اور مؤثر ترسیل پر زور دیا جا رہا ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم