ویب ڈیسک:مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، دریائے سندھ میں بڑا سیلابی ریلہ ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہوگیا۔

جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے 10 سے زائد دیہات زیرآب آگئے، فصلوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں، حافظ آباد میں دریائے چناب کے اطراف کٹاؤ میں اضافہ ہوگیا، تونسہ شریف میں دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار رہی، زرعی اراضی دریا برد ہوگئی۔

جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

سیہون شریف میں کچے کے علاقے میں 10 روز سے سیلابی صورتحال پیدا، تین یونین کونسلز کے متعدد دیہات کا شہروں سے زمینی رابطہ کٹ گیا، بھکر میں دریائے سندھ میں طغیانی سے فصلوں کو نقصان پہنچا، میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

سانحہ بابو سر میں لاپتہ افراد میں نجی ٹی وی کی اینکر بھی شامل ہے، سرچ آپریشن کے دوران اینکر کا کارڈ اور پرس مل گیا۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: دریائے سندھ میں میں دریائے میں طغیانی

پڑھیں:

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 28 تا 31 جولائی کے دوران گلگت، سکردو، ہنزہ اور شگر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ بابوسر ٹاپ: ’بیٹا، بھائی، اہلیہ سب کھو دیے، مگر حوصلہ چٹان سے کم نہیں‘

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی شدید خدشہ ہے۔ وادی چترال، بونی اور ریشن میں بارشوں کے ساتھ گلیشیئرز کے پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں خطرناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔

ادارے نے تمام متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اہلکار، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں الرٹ رہیں۔ این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایز اور مقامی انتظامیہ کو بھی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:تھک بابوسر میں سیلابی ریلے میں جان دینے والے فہد اسلام کی قربانی کا بیٹا چشم دید گواہ

عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر این ڈی ایم اے بابو سر سکردو، ہنزہ اور شگر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

متعلقہ مضامین

  • مون سون بارشیں: دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ
  • بارشوں کا نیا سلسلہ ،این ڈی ایم اے کا ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری
  • این ڈی ایم اے کا ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری
  • دریا سندھ کا بڑا سیلابی ریلا تونسہ سے ڈی جی خان کی حدود میں داخل، انتظامیہ کا الرٹ جاری
  • چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
  • دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، الرٹ جاری
  • گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت
  • دریائے سندھ کا بڑا سیلابی ریلا ڈی جی خان کی حدود میں داخل، فصلوں کو نقصا ن  
  • دریائے سندھ کا بڑا سیلابی ریلا ڈی جی خان کی حدود میں داخل