مون سون بارشیں: دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، دریائے سندھ میں بڑا سیلابی ریلہ ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہوگیا۔جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے 10 سے زائد دیہات زیرآب آگئے، فصلوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں، حافظ آباد میں دریائے چناب کے اطراف کٹاؤ میں اضافہ ہوگیا، تونسہ شریف میں دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار رہی، زرعی اراضی دریا برد ہوگئی۔سیہون شریف میں کچے کے علاقے میں 10 روز سے سیلابی صورتحال پیدا، تین یونین کونسلز کے متعدد دیہات کا شہروں سے زمینی رابطہ کٹ گیا، بھکر میں دریائے سندھ میں طغیانی سے فصلوں کو نقصان پہنچا، میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔سانحہ بابو سر میں لاپتہ افراد میں نجی ٹی وی کی اینکر بھی شامل ہے، سرچ آپریشن کے دوران اینکر کا کارڈ اور پرس
مل گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
28 جولائی سے بارشیں، پی ڈی ایم اے نے 5 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
پی ڈی ایم اے پنجاب نے 28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب ،چنیوٹ، فیصل آباد، اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع بشمول ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر میں بارش کا امکان ہے جب کہ خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بارش کی توقع ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال 73 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں، جس سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ، چشمہ کے مقام پر نچلے درجے اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ دریائے چناب، راوی، جہلم، ستلج کے علاوہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے تاہم بارشوں کے باعث بڑے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔