دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بجائے زائرین کا راستہ روکنا جگ ہنسائی ہے، علامہ قاضی نادر حسین علوی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ملتان پریس کلب میں قافلہ سالاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زائرین ہر حال میں بائی روڈ زیارت کے لیے جائیں گے، سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، محرم الحرام کے دوران قائم کیے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کیا جائے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو قائدین کے فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے باہر نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی ملاقات میں زائرین کے لیے دعوے کیے گئے، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بجائے زائرین کا راستہ روکنا جگ ہنسائی ہے، زائرین کے راستے کو محفوظ بنایا جائے، دہشتگردوں کا قلعہ قمع کیا جائے، پاکستان کے زائرین ہر حال میں بائی روڈ زیارت کے لیے جائیں گے، سیکیورٹی فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، محرم الحرام کے دوران قائم کیے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کیا جائے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو قائدین کے فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے باہر نکلیں گے، ہم مرکز کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں پوری قوم مرکز کے فیصلہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار اںہوں نے ملتان پریس کلب میں ڈویژن بھر کے قافلہ سالاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس آف کارواں سالار پاکستان کے رہنما سید مظفر شمسی، سید آل رضا کاظمی، علامہ سید طاہر عباس نقوی، بشارت عباس قریشی، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی سیال، سید فرخ مہدی اور دیگر موجود تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس آف کاروان سالار کے رہنماوں نے کہا کہ پاکستان کے زائرین کے لئے بائی روڈ سفر ناممکن بنایا جا رہا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ کرکٹ میچوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنا سکتے ہیں تو زائرین کی سیکیورٹی ممکن کیوں نہیں بنائی جا سکتی، ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن زیارت امام حسین نہیں چھوڑ سکتے، جو مرکزی قیادت کا فیصلہ ہوگا پوری قوم ساتھ دے گی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے زائرین پر کاری ضرب لگائی ہے، راستوں کی بندش سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا، حکومت ہوش کے ناخن لے، ہم اپنے بیٹوں کی قربانی دیں گے لیکن امام حسین کی زیارت نہیں چھوڑیں گے، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ہم پ رامن قوم ہیں ہمارا حق نہ چھینا جائے۔ رہنماوں نے کہا کہ حکوت اور سیکیورٹی ادارے کوئٹہ سے تفتان اور کراچی سے رمدان کے راستے کو محفوظ بنائے۔
اس موقع پر وائس آف کاروان سالار پاکستان کے رہنما ڈاکٹر منیر حسین، زوار حسین لنگاہ، سید محسن علی شاہ، سید عارف حسین شاہ، سید جواد رضا جعفری، سید نیئر عباس شمسی، سید اعجاز حسین شاہ، سید اصغر حسین شاہ، سید زمان شاہ، سید نسیم عباس شاہ، مودت حسین کھاکھی، محمد عباس صدیقی، سید نسیم عباس شمسی، کاظم حسین، یاسر لنگاہ، قیصر عباس لنگاہ، سید علی رضا بخاری، سید وسیم عباس شاہ، سید توقیر شاہ، الطاف حسین، مشتاق حسین، منتظر مہدی، علی رضا حسینی اور دیگر شریک تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے کیے گئے
پڑھیں:
نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: علامہ راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیہ معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے۔ نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ علماء کرام اپنے خطابات میں عوام کو جوڑنے والے پیغامات کو عام کریں۔ مذہبی، لسانی اور سیاسی بنیادوں پر نفرت پھیلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ ہمیں بحیثیت قوم ایک دوسرے کے نظریات، مسالک اور سوچ کا احترام کرتے ہوئے محبت، امن اور اتحاد کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ سیدنا امام حسینؓ کی سیرت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ وقتی فائدہ کیلئے اصول قربان نہیں کیے جاتے۔ آج بھی اگر ہم کربلا کے پیغام کو سمجھ لیں تو معاشرے سے ظلم، کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد کرم دین گڑھی شاہو لاہور میں سالانہ پیغام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا واقعہ کربلا ہمیں صبر، قربانی اور استقامت کا درس دیتا ہے۔ نوجوان نسل کو سیرت امام حسینؓ پڑھانی چاہیے۔ امام حسینؓ کی زندگی عدل، تقویٰ، علم، حلم، سخاوت، رحم دلی، اور بردباری سے بھری ہوئی تھی۔