کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستانیوں کے لئے بری خبر، پاکستان میں جرمن قونصل خانے نے غیر معینہ مدت کے لیے ویزے کا اجرا بند کردیا ہے۔ 

 قونصل خانے کے مطابق یہ فیصلہ ناگزیر حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے،  آئندہ احکامات تک ویزا سروس معطل رہے گی، جبکہ یورپی سٹیزن کے لیے سروس بحال رہے گی۔ اس فیصلے سے وہ پاکستانی متاثر ہوں گے جو جرمنی میں ملازمت، تعلیم، سیاحت یا خاندانی ملاقات کے لیے سفر کرنا چاہتے تھے۔

جرمن قونصل خانے کے اعلامیے میں ان ناگزیر حالات کی وضاحت نہیں کی گئی جن کی بنیاد پر ویزا سروسز معطل کی گئی ہیں، نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ خدمات کب بحال کی جائیں گی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بیرونِ ملک تعلیم اور ملازمت کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد یورپی ممالک کا رخ کر رہی ہے۔  اس حوالے سے غیر یورپی شہریوں کے تمام تصدیق شدہ ویزا اپائنٹمنٹس  بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں جو دوبارہ سے شیڈول نہیں کیےجائیں گے۔

میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست این اے 129 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اسلام آباد اور لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ میں ملوث دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائی کے دوران ملزمان نوید طاہراور زبیر محمد کو گرفتار کیا جو کہ سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہیں۔

ملزم نوید طاہر نے شہری کو لیتھوانیا میں ملازمت کا جھانسہ دیکر 16 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیائے۔

ترجمان کے مطابق ملزم زبیر محمد نے شہری سے امریکہ بھجوانے کے نام پر 7 لاکھ روپے بٹورے تھے۔

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • جرمن قونصلیٹ کی پاکستانیوں کیلئے ویزا سروس بند
  • بحرین کا گولڈن ویزا کن پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے؟
  • کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کیلیے تاحکم ثانی بند
  • کن پاکستانیوں کےلئے یواےای کے ویزا چھوٹ کی سہولت بحال ہوگئی؟
  • کن پاکستانیوں کیلیے یواےای کے ویزا چھوٹ کی سہولت بحال ہوگئی؟
  • ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا
  • یو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا
  • امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا
  • جرمنی کا فری لانس ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟