مشترکہ خاندانی نظام زندہ باد؛ زارا نور عباس نے مداحوں کے دل جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
باصلاحیت اداکارہ زارا نور عباس کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر تعریفوں اور تبصروں کا طوفان امڈ آیا۔
اداکارہ زارا عباس نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ جوائنٹ فیملی سسٹم نہ صرف ہمارے معاشرتی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے بلکہ موجودہ دور کی تنہائی اور مسائل کا بہترین حل بھی ہے۔
زارا نور عباس نے پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے بزرگوں کے دور میں خاندان اتنے قریب ہوا کرتے تھے کہ پیدل ایک دوسرے کے گھروں میں جایا جاتا، سب مل کر کھانا کھاتے، بچوں کی پرورش میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے اور زندگی آسان لگتی تھی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں پھر سے اسی نظام کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ "مشترکہ خاندانی نظام زندہ باد"۔
زارا کی جانب سے خاندانی نظام کے حق میں اس بیان کو ان کے فینز نے نہ صرف سراہا بلکہ اس پر سیر حاصل بحث بھی شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی 10 ماہ پرانی لاش فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ اکیلے رہا کرتی تھیں۔
اسی طرح سنیئر لیجنڈری اداکارہ عائشہ خان بھی اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں ملی تھیں۔ وہ بھی تنہا رہا کرتی تھیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا گھٹیا حرکت، اسرائیل کا محاسبہ ناگزیر ہوگیا ہے، محمود عباس
دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، 1967ء کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ہی امن کا راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا محاسبہ ناگزیر ہوگیا ہے، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا گھٹیا حرکت ہے۔ دوحا میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں محمود عباس نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، 1967ء کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا قیام ہی امن کا راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا محاسبہ کرنا ناگزیر ہے، امریکا اور سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت اور جرائم رکوائے۔ قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف مسلم دنیا متحد ہوگئی، ہنگامی اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، مصری صدر عبدالفتح السیسی اور دیگر نے شرکت کی ہے۔