Nawaiwaqt:
2025-11-03@19:16:37 GMT

مریم نفیس کا جنات دیکھنے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT

مریم نفیس کا جنات دیکھنے کا انکشاف

اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں متعدد بار جنات دکھائی دیے، جس کے بعد وہ مہینوں تک خوف اور پریشانی کا شکار رہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نے بتایا کہ چند برس قبل انہیں تین سے چار مرتبہ سائے یا دھوئیں کی شکل میں مخلوقات دکھائی دیں جو یقیناً جنات تھے۔ اس واقعے نے ان کے دل میں ایسا خوف بٹھایا جو کئی ماہ تک ختم نہ ہو سکا۔اداکارہ نے بتایا کہ اس تجربے کے بعد انہیں چھ سے سات مہینے تک مسلسل احساس رہتا تھا کہ کوئی ان کے آس پاس موجود ہے، جس سے ان کی ذہنی حالت متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جب وہ کراچی میں تنہا ہوتی ہیں اور ان کے شوہر امان اچانک کمرے میں آ جائیں تو وہ گھبرا جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان حال ہی میں والدین بنے ہیں۔ مریم نفیس فی الحال کسی نئے پراجیکٹ میں نظر نہیں آ رہیں تاہم جلد اسکرین پر واپسی کی اُمید رکھتی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نفیس

پڑھیں:

جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر

 

اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔

حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔

اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
  • خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • ’بابر اعظم کی نصف سنچری کے ساتھ فارم میں واپسی، شکرگزاری کا پیغام وائرل‘
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • مجھے کبھی نہیں لگا کہ میں شاہ رُخ خان جیسا دکھائی دیتا ہوں، ساحر لودھی
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • پاکستانی کسانوں کا جرمن کمپنیوں کیخلاف مقدمے کا اعلان