Al Qamar Online:
2025-11-05@02:36:03 GMT

عامر خان نے ’اہم اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس بلا لی

اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT

عامر خان نے ’اہم اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس بلا لی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک ’خاص اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس رکھی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک اناؤنسمنٹ نوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے 29 جولائی کو ایک اہم اعلان کیلئے پریس کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق ہے یہ نوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ 

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ اس سے قبل اس ہی طرح کی ایک پریس کانفرنس رکھ کر انہوں نے اپنے گرل فرینڈ گوری سے اپنے قریبی تعلقات اور گزشتہ ایک برس سے ساتھ رہنے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔  

مداحوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ عامر اپنی شادی کا اعلان کرنے والے ہیں اور وہ اس اعلان کیلئے بےحد پُرجوش ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عامر کا کہنا تھا کہ ‘گوری اور میں ایک سنجیدہ رشتے میں ہیں، دل سے میں اس سے پہلے ہی شادی کر چکا ہوں مگر اب رسمی طور پر شادی کا فیصلہ کرنا باقی ہے‘۔

یاد رہے کہ عامر خان اس سے قبل 2 شادیاں کر چکے ہیں جو ناکام رہیں۔ انکی پہلی بیوی رینا دتہ جن سے ان کے دو بچے اور دوسری بیوی معروف فلمساز کرن راؤ تھیں جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس

پڑھیں:

غزہ وزارتی کانفرنس: فلسطینیوں کیلئے انسانی امداد فوراً بحال کرنےکامطالبہ

سٹی42:  اسحاق ڈار نے استنبول میں غزہ امن کانفرنس کے دوران عرب اور  مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مل کر غزہ میں مستقل جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا, تمام راہنماؤں نے  فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا۔ 

 استنبول میں غزہ منسٹرل کانفرنس میں شریک راہنماوں نے اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے انخلا کا مطالبہ کیا، اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دیا۔

اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے پیر کی شب بتایا کہ استنبول وزارتی کانفرنس میں پاکستان نے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا کہ فلسطین کا ایک آزاد، قابلِ عمل اور متصل ریاست کی حیثیت سے قیام عمل میں لایا جائے۔  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا،  پاکستان  1967ء سے پہلے والی سرحدوں پر مبنی ایسی فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے  جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو،۔ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں میں پاکستان نے  یہی موقف اپنایا ہے۔

لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین