پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ایسے غیر آئینی اقدامات ملک میں انتشار کا باعث بنیں گے، حکومتی ناقص داخلی و خارجی پالیسیاں دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک زمینی راستوں کو بند کرنا اور زائرین اربعین حسینیؑ پر پابندی لگانا کسی صورت قبول نہیں، یہ عمل حکومتی انتظامی نااہلی اور عالمی اربعین حسینیؑ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے، اس کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹریٹ میں صوبائی و ڈویژنل رہنماؤں، زیارات ٹریولر و ٹور آپریٹرز سندھ اور پلگرمز ایسوسی ایشن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، ناصر الحسینی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر سے ہزاروں زائرین ہر سال اربعین کے موقع پر براستہ سڑک ایران و عراق کا سفر کرتے ہیں، زائرین کے اربوں روپے جو ویزہ، ٹرانسپورٹ اور دیگر تیاریوں پر خرچ ہو چکے ہیں اس نقصان کا ذمہ دار کون ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ حالیہ ایران، عراق اور پاکستان کے سہ ملکی اربعین اجلاس میں پاکستانی حکام کی جانب سے کیے گئے وعدے کہاں گئے؟ کیا وہ صرف کاغذی دعوے تھے؟ اگر حکومت نے سفری سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تو اب پیچھے ہٹنے کا جواز کیا ہے؟یہ پابندی محض ایک انتظامی فیصلہ نہیں، بلکہ لاکھوں عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ بلو چستان خرابی حالات پر انڈیا و اسرائیل کے بیان کو تقویت دے رہے ہیں۔

صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کے اپنے بیانات میں تضاد ہے، ایک جانب یہ کہتے ہیں کہ بلوچستان میں دہشتگرد قانون کی گرفت میں ہیں اور ایک ایس ایچ او بھی انہیں قابو کر سکتا ہے، دوسری جانب ان کو زمینی راستوں پر دہشتگردی کا خطرہ نظر آنے لگا ہے، اگر صوبے کے حالات اتنے ہی خراب ہیں تو آپریشن کیوں نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے، زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ایسے غیر آئینی اقدامات ملک میں انتشار کا باعث بنیں گے، حکومتی ناقص داخلی و خارجی پالیسیاں دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ زائرین کی راہ میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں کسی بھی صورت قابلِ قبول کریں گے، زمینی راستوں سے جانے والے زائرین پر لگائی جانے والی پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں سالہائے گزشتہ کی طرح لاکھوں زائرین اربعین امام حسین علیہ السلام زیارت کیلئے عراق جائیں گے اسی طرح سندھ بھر سے ہزاروں زائرین کے کاروان زمینی سفر کیلئے اپنے انتظامات مکمل کر چکے ہیں، ان عزاداروں کی سفری آسانیوں کیلئے ملت جعفریہ کے مختلف اداروں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں اور بارڈرز پر عارضی انتظامات کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جس میں زائرین کے کھانے پینے، عارضی آرام گاہوں اور طبی سہولیات انتظامات کئے جانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زائرین کو تحفظ فراہم کرے اور زمینی سفر کرنے والوں پر سے پابندی کو فوراً ہٹایا جائے، اس حوالے سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہیں، پہلے مرحلے میں سندھ  کے مختلف  اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا، بندش کو ختم نہیں کیا گیا تو دھرنوں کا اعلان کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کا اعلان کرتے ہیں کا باعث

پڑھیں:

حکومت کا اہم فیصلہ: اربعین کے زائرین پر زمینی سفر پر پابندی، فضائی سفر جاری رہے گا

وفاقی حکومت نے اربعین (چہلم) کے موقع پر عراق اور ایران جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے سے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا: عراق، ایران اور شام میں کہاں گئے؟ وزیر مذہبی امور کا انکشاف

تاہم فضائی سفر کی اجازت برقرار رہے گی۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور عوامی تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زمینی راستے میں ممکنہ خطرات کے باعث یہ مشکل قدم قومی سلامتی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان، ایران اور عراق کا زائرین کی سہولت کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ دنوں میں زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ پروازوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ متاثرہ افراد کو سہولت دی جا سکے۔

حکومت جلد ایک تفصیلی منصوبہ جاری کرے گی جس میں فضائی انتظامات کو منظم بنانے اور متاثرہ زائرین کی مدد کے اقدامات شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایسے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا جو غیرقانونی طریقے سے 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو عراق بھجوا چکے تھے۔

پاکستانی سفارتخانے نے عراق میں غیر قانونی پاکستانیوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اربعین ایران چہلم زائرین عراق

متعلقہ مضامین

  • لگتا ہے زائرین پر پابندی کا فیصلہ کہیں اور سے مسلط کرایا گیا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کیخلاف کل احتجاج کیا جائیگا، ذاکر درانی
  • زائرین کیلئے چہلم امام حسین پر زمینی رستوں پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلا ن
  • اربعین زائرین پر پابندی، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کا شدید ردعمل
  • زائرین کے زمینی سفر پر پابندی غیر عاقلانہ فیصلہ ہے، علامہ جمعہ اسدی
  • اربعین زائرین پر بائی روڈ پابندی ناقابلِ قبول ہے، علامہ محمد حسین اکبر
  • پاکستان: اربعین کے زائرین کے لیے زمینی سفر پر پابندی
  • کوئٹہ، زائرین کے بائی روڈ سفر پر پابندی کیخلاف علمدار روڈ پر احتجاج
  • حکومت کا اہم فیصلہ: اربعین کے زائرین پر زمینی سفر پر پابندی، فضائی سفر جاری رہے گا