چوہدری شجاعت حسین سیاسی وضع داری میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔ چوہدری سالک حسین،چوہدری شافع حسین خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستانی سیاست میں شائستگی اور مہذب پن کی انتہائی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی وضع داری میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔
(جاری ہے)
سیاسی اکابرین چوہدری شجاعت حسین کی نرم گفتار اور مفاہمت کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین،چوہدری شافع حسین خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
غیرت کے نام پر قتل سب سے بڑی بے غیرتی ہے، خواجہ آصف پھٹ پڑے
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل سب سے بڑی بے غیرتی ہے، جو معاشرہ اس سے چشم پوشی کرتا ہے وہ بھی غیرت سے عاری ہوتا ہے۔
خواجہ آصف نے غیرت کے نام پر قتل کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ”سب سے بڑی بے غیرتی“ قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا جو معاشرہ غیرت کے نام پر قتل جیسے سنگین جرم پر خاموشی اختیار کرتا ہے، وہ بھی غیرت سے عاری ہوتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایسے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیئے اور ریاستی اداروں کو چاہیے کہ وہ اس ظلم کیخلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل نہ صرف ایک فرد کا ناحق قتل ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کی اخلاقی پستی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فوری فراہمی ہی اس لعنت کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔
Post Views: 4