وزیر آباد، تیز رفتار بے قابو کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی، 3 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
افسوسناک حادثہ جی ٹی روڈ پر کوٹ حضری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر لائن کے اوپر سے دوسری جانب جا گری، حادثے میں کار نے سڑک کنارے کھڑی 18 سالہ لڑکی اور موٹر سائیکل کو بھی بری طرح کچل ڈالا۔ اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر راہگیروں پر چڑھ دوڑی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ جی ٹی روڈ پر کوٹ حضری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر لائن کے اوپر سے دوسری جانب جا گری، حادثے میں کار نے سڑک کنارے کھڑی 18 سالہ لڑکی اور موٹر سائیکل کو بھی بری طرح کچل ڈالا۔ حادثے میں 18 سالہ لڑکی اور موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال وزیر آباد منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تیز رفتار
پڑھیں:
لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد
—فائل فوٹولاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق 15 سال کی روزمیری نامی ملازمہ 3 ماہ سے پولیس سب انسپکٹر کے گھر پر کام کر رہی تھی۔
صوبہ سندھ کے شہر رانی پور میں ملازمہ تشدد و ہلاکت کیس میں بچی کے والد کی پیسوں کی لین دین سے متعلق گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش گھر کی پہلی منزل کی گرل کے ساتھ لٹک رہی تھی۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے، یہ خودکشی ہے یا قتل ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔