علی امین گنڈاپور چند ماہ کے مہمان ہیں ، ترجمان جے یو آئی سورس
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف خیبر پختون خوا مولانا عبدالجلیل جان نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود فارم 47 کے وزیرِ اعلیٰ ہیں، وہ خود چند ماہ کے مہمان ہیں جس کا اعلان انہوں نے خود لاہور میں کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی ف خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نے کہا کہ علی امین گنڈاپورکا باجوڑ جانے کی بجائے لاہور میں سیر سپاٹا انتہائی شرم ناک ہے، سرکاری خزانے سے لاہور کا ٹوور کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیرِ اعلیٰ کی ڈرامے بازی پر پانی پھیر دیا ہے، بڑھکوں اور ڈرامے بازیوں کی بجائے وزیرِ اعلیٰ صوبے میں امن و امان کی فکر کریں۔ترجمان جے یو آئی ف نے کہا کہ اس وقت علی امین پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی ذمے داری احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں۔
وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا ازبکستان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، ریلوے پروجیکٹ پر تبادلہ خیال
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔