ایف بی آر نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم میں بڑی اصلاحات کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم میں بڑی اصلاحات کریں اور برآمدی اسکیم میں بینک گارنٹی ختم کردی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق برآمدی اسکیم میں بینک گارنٹی کی جگہ انشورنس گارنٹی متعارف کرا دی گئی ہے،کپاس، یارن اور گرے کپڑا اسکیم سے خارج کر دیا گیا ہے اور انشورنس گارنٹی صرف AA++ ریٹنگ والی کمپنی سے قابل قبول ہوگی۔
حکام نے بتایا کہ 10 دن کے اندر جاری بل آف لینڈنگ والے کنسائمنٹس قابل قبول ہوں گے، اسکیم کے تحت 10 فیصد خام مال بغیر منظوری کے درآمد کیا جا سکے گا۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ کمپریسر اسکریپ میں 8 فیصد اور موٹر اسکریپ میں 10 فیصد کاپر کی اجازت ہوگی اور اسٹیل اسکریپ پر ڈیوٹی لاگو صرف رجسٹرڈ میلٹرز کو فروخت کی اجازت ہوگی۔
ایف بی آر حکام نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا تاہم بینک گارنٹی عارضی طور پر برقرار رہے گی، اسکیم میں شفافیت اور ٹیکس نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسکیم میں ایف بی آر
پڑھیں:
پاکستان چین کے تعاون سے پی اے آر سی میں جامع اصلاحات کرے گا: رانا تنویر
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں اسٹریٹیجک ریفارم اینڈ کوآپریشن پلان کے تحت جامع اصلاحات متعارف کرائے گا۔جمعہ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت پی اے آر سی کو ایک جدید، مؤثر اور جدت پر مبنی ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے جو ملک کے غذائی تحفظ کے ایجنڈے کی قیادت کر سکے۔
وفاقی وزیر نے چینی وزارت زراعت و دیہی امور اور چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے پاکستان کے زرعی تحقیقاتی شعبے کے لیے ایک جامع اور مستقبل پر نظر رکھنے والا اصلاحاتی روڈمیپ تیار کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کی۔رانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ اصلاحاتی منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی نفاذی کمیٹی تشکیل دی جائے جو واضح اہداف اور جوابدہی کے نظام کے تحت کام کرے۔