پاکستان فلسطینیوں پر انسانیت سوز صیہونی مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی ظلم کیخلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، غزہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل بحال کرنے کی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان صیہونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے الخدمت فاؤنڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے بھی ملک گیر مہم چلا کر غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنائی ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی رہنماؤں نے ان سے رابطہ کیا ہے اور وزیراعظم سے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے اور غذائی امداد کی فراہمی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے کی
اپیل کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فلسطینیوں پر
پڑھیں:
سندھ اور بلوچستان میں غیرقانونی منی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ مجاہد اکبر خان نے کراچی اور حیدرآبادمیں خصوصی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی منی چینجرز اور غیرملکی کرنسی کا ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سندھ اور بلوچستان زون کو غیرقانونی منی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ نے کراچی اور حیدرآبادمیں خصوصی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ غیرقانونی منی چینجرز اور غیرملکی کرنسی کا ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ساؤتھ ایف آئی اے مجاہد اکبر خان نے کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کیں۔