بغاوت سمیت مختلف مقدمات کا سامنا کرنے والے برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کی نگرانی کے لیے پولیس نے ان کے پاؤں میں الیکٹرانک بیڑی ڈال دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی سپریم کورٹ کے متنازع جج دی مورائش کے حکم پر سابق صدر بولسونارو کو الیکٹرانک اینکل ٹیگ لگا دیا گیا۔

عدالت نے سابق صدر بولسونارو پر انٹرویو دینے اور سوشل میڈیا پر آنے پر بھی پابندی لگا دی۔ ان کو نقل و حرکت مختصر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

بولسونارو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی احکامات کو "سپریم ذلت" قرار دیا اور کہا کہ مجھے "گھٹن زدہ ماحول" میں رکھا جا رہا ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک چھوڑنے یا کسی سفارتخانے میں پناہ لینے کا کبھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔

سابق برازیلی صدر کے وکلا نے عدالتی اقدامات پر حیرت اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سیاسی نوعیت کا قرار دیا۔

یاد رہے کہ پولیس نے جمعے کے روز بغاوت کے مقدمے میں سابق صدر جائر بولسونارو کے گھر اور سیاسی ہیڈ کوارٹر پر چھاپا بھی مارا تھا۔

JUST IN — While visiting the Brazilian Congress, Bolsonaro revealed his ankle monitor ordered by Justice de Moraes.



“I did not steal, did not murder anyone, did not trafficked. This is a symbol of the humiliation i am being submitted. I am innocent.”pic.twitter.com/BzZjgZFGSf

— Direto da América (@DiretoDaAmerica) July 21, 2025

عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ سابق صدر پر عائد یہ پابندیاں اُن کے ملک کے خلاف مبینہ "معاندانہ اقدامات" کی وجہ سے ضروری ہیں جن میں مددگار ان کے بیٹے ایڈورڈو بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بولسونارو کے امریکا میں مقیم بیٹے ایڈورڈو بولسونارو نے والد کے حق میں لابنگ شروع کردی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بولسونارو کی حمایت میں برازیل پر پچاس فیصد درآمدی ٹیکس لگا دیا، جس پر موجودہ صدر لولا دا سلوا نے سخت ردعمل دیا اور اسے ناقابل قبول دباؤ قرار دیا۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ جج دی مورائش کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے اور ان پر سیاسی انتقام کا الزام عائد کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دیگر ججوں اور ان کے خاندان کے افراد پر بھی ویزا پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ بولسونارو پر 2022 کے انتخابات میں صدر لولا کی جیت کو کالعدم کروانے کی مبینہ کوشش پر بغاوت کی سازش کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق سابق صدر بولسورنا یہ سازش اس لیے ناکام ہوئی کیونکہ فوج نے ساتھ نہیں دیا تھا۔

یاد رہے کہ 2023 میں بولسونارو کے حامیوں نے حکومتی عمارتوں پر دھاوا بولا تھا حالانکہ بولسورنا اُس وقت ملک سے باہر تھے۔

جس پر بولسونارو اور ان کے ساتھیوں پر مسلح تنظیم بنانے اور جمہوری نظام کے خلاف پرتشدد سازش کی فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔

ان الزامات پر سابق برازیلی صدر بولسورنا کو 40 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ بولسونارو نے 2026 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن انھیں الیکشن کمیشن پہلے ہی نااہل قرار دے چکا ہے۔

دوسری جانب برازیل کے صدر لولا نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اگلی مدت کے لیے دوبارہ امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو دوبارہ انہی لوگوں کے حوالے نہیں کریں گے جنہوں نے اسے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا۔

واضح رہے کہ جج دی مورائش نے ماضی میں ایلون مسک کی کمپنی ایکس کو بھی برازیل میں 40 دن کے لیے معطل کر دیا تھا، کیونکہ وہ بولسونارو کے حامیوں کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی معلومات کو روکنے میں ناکام رہی تھی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بولسونارو کے رہے کہ

پڑھیں:

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری

گزشتہ 6 روز کے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد 26 ہزار 155 سے تجاوز کر گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے، گزشتہ 6 روز کے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد 26 ہزار 155 سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید و خود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14 ای چالان، اوور لوڈنگ پر 2 اور بیجا لوڈ پر 10 ای چالان جاری کیے گئے۔ مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر 28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
  • شیخ حسینہ واجد بغاوت کیس میں مفرور قرار،اخباروں میں نوٹس
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک مشکل کا سامنا
  • آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام
  • کراچی: ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد 5ویں روز 4136 الیکٹرانک چالان جاری
  • ایف آئی اے نے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ واپس لے لیا
  • شبر زیدی کے خلاف دو دن قبل درج ہونے والی ایف آئی آر ختم کیوں کرنا پڑی؟
  • سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا
  • شوگر ملز مالکان کیلئے اہم اعلان، پیداوار کی مانیٹرنگ اب الیکٹرانک ہوگی
  • اسرائیل نے بہت سے ممالک کو بم سے لیس الیکٹرانک آلات فروخت کی ہے، موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف