نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار ’نولبرٹو سولانو‘ پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار نولبرٹو سولانو اگست 2025 میں پاکستان کی سینیئر اور انڈر 23 فٹبال ٹیموں کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اگرچہ ان کا حالیہ کوچنگ کیریئر زیادہ کامیاب نہیں رہا، لیکن وہ پاکستان میں نئے سرے سے اپنی پیشہ ورانہ ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
یہ تقرری حال ہی میں منتخب ہونے والی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نئی قیادت کی جانب سے پہلا بڑا قدم ہے۔ پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے توقع ظاہر کی کہ پیرو کے سابق ونگر سولانو قومی ٹیم میں نئی توانائی اور جوش لے کر آئیں گے۔ سولانو کا تجربہ خاص طور پراس وقت قیمتی ثابت ہوگا، جب وہ پیرو کی قومی ٹیم میں بطور اسسٹنٹ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سولانو نے کوچ ریکارڈو گاریسا کے ساتھ 7 سال تک کام کیا، اس دوران پیرو نے 2018 میں 36 سال بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا۔ وہ انڈر 23 ٹیم کے کوچ بھی رہے اور 2022 تک اس کردار میں موجود رہے، جب پیرو قطر ورلڈ کپ کے پلے آف میں آسٹریلیا سے ہار گیا۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی کی فیفا صدر سے ملاقات، فٹبال کے فروغ اور دورہ پاکستان پر گفتگو
بعد ازاں انہوں نے سوئیڈن کے دوسرے درجے کے کلب اے ایف سی ایسکل اسٹونا اور انگلینڈ کے ساتویں درجے کے کلب بلیتھ اسپارٹنز کی کوچنگ کی، تاہم دونوں تجربات کامیاب ثابت نہیں ہوئے۔ بلیتھ اسپارٹنز میں وہ محض 6 میچوں کے بعد برطرف کر دیے گئے۔
Under President Mohsen Gilani’s leadership, PFF proudly welcomes Nolberto Solano ???????? as Head Coach of Pakistan U23 with a pathway to the senior team! ????⚽️
A true legend with EPL, World Cup & Copa América pedigree it’s a new era for Pakistan football.
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) July 21, 2025
پاکستان کی کوچنگ ذمہ داری سولانو کے لیے ایک نیا موقع ہوگی۔ ان کا پہلا چیلنج ستمبر میں ہونے والا 2026 اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ کوالیفائرز ہوگا، جہاں پاکستان کو گروپ ‘جی’ میں کمبوڈیا، عراق اور عمان کا سامنا کرنا ہے۔
سولانو سینئر ٹیم میں اسٹیفن کونسٹنٹائن کی جگہ لیں گے اور 2027 اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے باقی میچوں کی نگرانی کریں گے۔ ان میچوں کا آغاز اکتوبر میں افغانستان کے خلاف 2 مقابلوں سے ہوگا۔
یاد رہے کہ اسٹیفن کونسٹنٹائن نے اکتوبر 2023 میں پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پہلی تاریخی فتح دلائی تھی۔ ان کا معاہدہ نومبر میں ختم ہوا، جس کے بعد وہ میچ بہ میچ بنیاد پر ٹیم کے ساتھ منسلک رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان فٹبال پاکستان فٹبال فیڈریشن پی ایف ایف نولبرٹو سولانو نیوکاسل یونائیٹڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان فٹبال پاکستان فٹبال فیڈریشن پی ایف ایف پاکستان فٹبال
پڑھیں:
جنوبی افریقا کی اسٹار بلے باز مریزان کیپ کی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی، نیا ریکارڈقائم
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی مریزان کیپ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ویمنز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکنے والی مریزان کیپ ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ کی کامیاب ترین بولر بن گئیں۔ انہوں نے کپتان لورا وولوارٹ کی کیریئر بیسٹ اننگز کے بعد میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جس کے بعد مریزان کیپ ویمنز ورلڈکپ میں 44 وکٹوں سے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئی ہیں۔