لندن:

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی بدتمیزی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی، اوول گراؤنڈ کے دورے کے دوران وہ میزبان پچ کیوریٹر لی فورٹس سے الجھ پڑے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے قبل بھارتی کوچنگ اسٹاف نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔ ابتدا میں گفت و شنید خوشگوار انداز میں جاری رہی، مگر جلد ہی گمبھیر کا لہجہ تلخ ہو گیا اور وہ بار بار کیوریٹر کی طرف انگلی اٹھا کر دھمکانے لگے۔

گمبھیر نے برہمی سے کہا "آپ ہمیں مت بتائیں کہ کیا کرنا ہے" جبکہ رپورٹس کے مطابق وہ آخری میچ سے دو روز قبل گراؤنڈ کی سہولیات سے ناخوش تھے۔

صورتحال کو خراب ہوتا دیکھ کر بھارتی بیٹنگ کوچ ستانشو کوٹک نے مداخلت کر کے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی۔ 

اس دوران پچ کیوریٹر لی فورٹس نے گمبھیر کے رویے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی کہ وہ ان کے خلاف باضابطہ رپورٹ کریں گے۔

جواب میں گمبھیر نے طنزیہ انداز میں کہا "جاؤ جسے چاہو شکایت کرو، ہمیں بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔"

بھارتی کوچ کا یہ رویہ ایک بار پھر ان کے غیر پیشہ ورانہ رویے اور کھیل کے اسپرٹ کے خلاف طرز عمل کو ظاہر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ جمعرات سے اوول میں شروع ہوگا، انگلینڈ کو سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

علی پور: سیلاب میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

علی پور میں سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں تمام لاشیں نکال کر ریسکیو کے حوالے کردی گئیں۔

جاں بحق افراد میں شعیب، تاج بی بی، محمداقبال، عامر، علشبہ، حسن، شبیر بدھوانی اور چار نامعلوم افراد کی بھی لاشیں ملی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
  • پاکستان کے مؤقف کو ماننا پڑا؛ آئی سی سی نے سازشی میچ ریفری کو نکال دیا
  • جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد
  • پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا تھا،بھارتی میڈیا
  • بھارتی ٹیم کو پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحے سے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے روکا،بھارتی میڈیا
  • علی پور: سیلاب میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
  • نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟
  • ایشیا کپ، پاک-بھارت میچ میں تنازعہ کا شکار ہونے والے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کون ہیں؟
  • کیا اب پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ایسے ہی چلے گی؟